:اور ہر طرح کے
اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں ... رفح سے شہریوں کے انخلا کے احکامات ناقابلِ قبول: صد ... ’’رفح‘‘ کے نام سے احتجاجی کیمپس لندن کی جامعات ... اسرائیل کے پاس رفح کے لوگوں کے تحفظ کے لیے قابل اع ... غزہ کے جنوبی شہر رفح میں انخلا کے نئے احکامات اسر ... بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی جانب سے سیول سرویس کی اہمی ... گرمی کے دنوں میں بڑھتی گردے کی پتھرے کی بیماری ، ک ... اقرا عربک اسکول مینگلور کا دسویں ، بارہویں اور عا ...

چودہ زخمی ، زخمیوں میں چار کی حالت نازک
مظفر پور : 24فروری2018(فکروخبر /ذرائع) بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور پولیس اسٹیشن علاقہ میں آج ایک بھیانک سڑک حادثہ میں نو بچوں کی موت ہو گئی اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے یہاں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن علاقہ کے دھرمپور میں واقع پرائمری اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے اورسڑک پار کر رہے تھے اسی وقت ایک تیز رفتاربولیرو نے انہیں کچل دیا۔اس حادثے میں نو بچوں کی جائے حادثہ پر ہی مرنے کی اطلاع ہے۔
مظفر پور کے سینئر پولیس کے مطابق اب تک نو بچوں کی موت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بچوں کے اہلِ خانہ سے غم کا اظہار کرتے ہوئے ہر ایک کے اہلِ خانہ کو چار لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حادثہ میں بیس سے زائد بچے زخمی ہو گئے۔کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو شری کرشن میڈیکل کالج وہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |