Urdu   /   English   /   Nawayathi

دعوت الی الخیر


حضرت رافعؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ’’یہ بات کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھ پر اور تمہارے ذریعہ کسی ایک آدمی کو ہدایت دے دے تمہارے لئے اس ساری کائنات سے بہتر ہے جس پر آفتاب طلوع ہوتا اور غروب ہوتا ہے۔
( معجم کبیر للطبرانی ) (بحوالۂ سابق/ص:۹۳  (
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس بندے نے کسی نیکی کے راستہ کی طرف (لوگوں کو) دعوت دی تو اس داعی کو ان سب لوگوں کے اجروں کے برابر اجر ملیگا جو اسکی بات مان کر نیکی کے اس راستہ پر چلیں گے اور عمل کریں گے اور اسکی وجہ سے ان عمل کرنے والوں کے اجروں میں کوئی کمی نہ ہوگی۔
اور اسی طرح جس نے(لوگوں کو) کسی گمراہی (اور بدعملی) کی دعوت دی تو اس داعی کو ان سب لوگوں کے گناہوں کے برابر گناہ ہوگا جو اسکی دعوت پر اس گمراہی اور بدعملی کے مرتکب ہوں گے اور اسکی وجہ سے ان لوگوں کے گناہوں میں (اور انکے عذاب میں) کوئی کمی نہ ہوگی۔
( صحیح مسلم ) (بحوالۂ سابق/ص:۹۲)
حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا (ائے اہل ایمان) قسم اس پاک ذات کی جسکے قبضہ میں میری جان ہے تم پر لازم ہے اور تم کو تاکید ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیتے رہو(یعنی اچھی باتوں اور نیکیوں کی لوگوں کو ہدایت و تاکید کرتے رہو اور بری باتوں اور برے کاموں سے انکو روکتے رہو) یا پھر ایسا ہوگا کہ(اس معاملہ میں تمہاری کوتاہی کی وجہ سے) اللہ تم پر اپنا کوئی عذاب بھیج دیگا پھر تم اس سے دعائیں کروگے اور تمہاری دعائیں قبول نہیں کی جائیگی۔ ( جامع ترمذی ) ( بحوالۂ سابق/ص:۹۴ )
حضرت ابوبکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ قرآن پاک کی یہ آیت پڑھتے ہو  fik_ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ‘‘(ائے ایمان والو تم پر لازم ہے کہ اپنے نفسوں کی فکر، تمہارا کچھ نہ بگاڑیں گے گمراہ ہونے والے لوگ جب تم راہ ہدایت پر ہو) حضرت صدیق اکبر نے اس آیت کا حوالہ دے کر فرمایا کہ کسی کو اس آیت سے غلط فہمی نہ ہو) میں نے خود رسول اللہﷺ سے سنا ہے کہ آپ فرماتے تھے کہ جب لوگوں کا یہ حال ہوجائے کہ وہ شریعت کتے خلاف کام ہوتے ہوئے دیکھیں اور اسکی تغییر و اصلاح کے لئے کچھ نہ کریں تو قریبی خطرہ ہے کہ اللی تعالٰ کی طرف سے ان سب ہی پر عذاب آجائے۔اللہم احفظنا۔
( سنن ابن ماجہ، جامع ترمذی ) ( بحوالۂ سابق/ص:۹۵ )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr أسر
Maghrib مغرب
Isha عشا