English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیجی خبریں/عالم اسلام

سعودی عر ب نے ٹریفک حادثوں سے متعلق نئی ترامیم کا اعلان کر دیا

ریاض:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے ٹریفک قوانین میں نئی ترامیم کا اعلان کر دیا ۔ ان ترامیم کی رْو سے متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ڈرائیونگ سکول قائم نہیں کیا جا سکتا ‘ نہ تو چلا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کو ڈرائیونگ سکھا سکتا ہے۔ اس نوعیت کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی جائے گی‘ اگر متعلقہ شخص باز نہ آیا تو اس پر دو لاکھ ریال تک کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے اور 6 ماہ تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔نئی ترامیم کی رْو سے کسی ٹریفک حادثے میں کوئی شخص

مزید پڑھئے

جدہ: عمرہ سیزن کے سلسلے میں 15 ہزار سعودیوں کو بھرتی کر نے کا عمل شروع

جدہ:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی مملکت میں نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ سیزن بھی شروع ہو گیا ہے۔چند روز میں لاکھوں زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرتے نظر آئیں گے۔ وزارت حج اور عمرہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز عبدا لرحمان وزان نے بتایا ہے کہ اس بار عمرہ سیزن میں معتمرین کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس اضافے کے پیش نظر بڑی تعداد میں سعودیوں کو مختلف خدمات کے لیے بھرتی کیا جائے گا۔ ڈاکٹر وزان کے مطابق عمرہ کے لیے آنے والے افراد کی سہولت اور دیگر خدمات کی

مزید پڑھئے

متحدہ عرب امارات میں 1000 سال پرانی مسجد دریافت

ابوظہبی:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ ایک ہزار سال پرانی مسجد کے حوالے سے مزید تحقیقات اور چھان بین کررہے ہیں۔ امارات میں سامنے آنے والی پرانی مسجد کے بارے میں خیال ہے کہ یہ مسجد اس علاقے میں دین اسلام کی اشاعت کے اتبدائی عرصے میں تعمیر کی گئی تھی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسلام کی آمد کے بعد ملک بھر میں عقاید، روایات حتیٰ کہ فن تعمیر کے طریقوں میں بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ امارات

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 77 of 101  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا