English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالم اسلام

شہید فلسطینی بچےکا جسد خاکی تین ماہ بعد اس کے خاندان کے حوالے

غزہ:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر شہید کیے گئے ایک 16 سالہ فلسطینی بچے کا جسد خاکی تین ماہ تک تحویل میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز اس کے ورثاء کے حوالےکیا۔شہید کو اس کے آبائی علاقےرفح میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 16 سالہ اسحاق عبدالمعطی اشتیوی کو تین ماہ قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا اور اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا

مزید پڑھئے

لیبیا میں فضائی حملہ، 40 افراد ہلاک

طرابلس:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ایک مہاجر کیمپ پرفضائی حملہ کیا گیا ، جس میں 40 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کے مطابق طرابلس کے ایک حراستی مہاجر کیمپ میں فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ حملے میں 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے اس حملے کے لیے باغی رہنما خلیفہ حفتر کی لیبین نیشنل آرمی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے کمیشن

مزید پڑھئے

تمام جنگجو تنظیمیں فوج میں شامل ہو جائیں،عراقی حکومت کاحکم

 تنظیموں کے سربراہ اپنے لیے نیم فوجی دستوں یا سیاسی سرگرمیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں،وزیراعظم بغداد:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی حکومت نے جنگجو تنظیموں کو ملکی فوج میں شامل ہونے کے احکامات دیتے ہوئے کہاہے کہ ان تنظیموں کے سربراہ اپنے لیے نیم فوجی دستوں یا سیاسی سرگرمیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیاکہ جس کا مقصد تمام جنگجو تنظیموں کو ملکی فوجی کمانڈ

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 66 of 168  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا