English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیجی خبریں/عالم اسلام

اے شہیدو! رسول اللہ ﷺ تک یہ پیغام پہنچا دینا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: سنیے ایک فلسطینی بزرگ نے کیا کہا!؟

مقبوضہ بیت المقدس: 11/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینی علاقوں خصوصاً پہلے سے محصور پٹی غزہ پر مسلسل حملے اور بم باری جاری ہے، جس میں شہدا کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ قابض اسرائیلی فوج کے غزہ پر پے در پے حملوں  اور دن رات مسلسل بم  باری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے جب کہ وسیع پیمانے پر تباہی سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔     مغربی ممالک کی کھلی حمایت،

مزید پڑھئے

غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

غزہ:11/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔ وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔ حملے میں دیگر 25 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔

مزید پڑھئے

سیاحت کے فروغ کے لیے اب تمام خلیجی ممالک کے لئے ایک ہی ویزا ہوں گے جاری

ابوظہبی : 10/نومبر/2023(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی ویزا فری سفر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے لئے ایک ہی ویزے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی وزرائے داخلہ نے آج بروز بدھ سلطنت عمان کی میزبانی میں اپنے 40ویں اجلاس میں پورے خلیج کے لئے ایک ہی سیاحتی ویزا منصوبے کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں خلیجی ممالک کے درمیان ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو الیکٹرانک طور پر منسلک کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 6 of 100  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا