English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیجی خبریں/عالم اسلام

دُبئی نے ویزہ جاری کرنے کے لیے نئی شرط کا اعلان کر دیا

دُبئی08 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) دُبئی نے ویزہ جاری کرنے کے لیے ایک نئی شرط کا اعلان کر دیا۔ ویزہ جاری کرنے والے ادارے دُبئی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA)کی جانب سے ویزہ حاصل کرنے کے لیے ایک نئی شرط عائد کی گئی ہے۔ GDRFA کا کہنا ہے کہ دُبئی میں مقیم افراد کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سے ویزہ کے حصول کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آن لائن بھجوانی ہو گی۔ GDRFA کے دفاتر میں میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ وصول نہیں کی جائے گی۔یہ نئی شرط 14 فروری 2021ء سے لاگوہو جائے

مزید پڑھئے

کویتی شہری نے پُل سے چھلانگ لگادی، علاج کے بعد ہوں گے گرفتار

کویت سٹی:07 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کویت کے جابر پُل سے کود کر خودکشی کی کوشش کرنے والے کویتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے شیخ جابر الاحمد الصباح کازوے سے خودکشی کی غرض سے چھلانگ لگانے والے شہری کو کوسٹ گارڈز نے موقع پر بچالیا۔ رپورٹ کے مطابق 38 سالہ کویتی شہری نے اپنی گاڑی جابر پل پر روکی اور پل سے چھلانگ لگادی۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص نے فوری طور پر وزارت داخلہ کو اطلاع دی جسے جابر برج کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے

مزید پڑھئے

کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے ریاست بھر میں سخت فیصلے نافذ :بحرین

منامہ :07 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بحرینی حکام نے کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے ریاست بھر میں سخت فیصلے نافذ کرتے ہوئے سرکاری ملازموں کو آن لائن کام کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کی طرح خلیجی ریاستوں میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے تاہم حکومتوں کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات کے باعث نقصان کم سے کم ہورہا ہے۔ بحرینی سپریم کونسل برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے حکم صادر

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 27 of 100  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا