English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

اگنی پتھ: پرینکا گاندھی کا نوجوانوں کے نام پیغام ’آپ سے بڑا محب وطن کوئی نہیں، کانگریس آپ کے ساتھ‘

نئی دہلی:19جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) راجدھانی دہلی میں جنتر منتر پر اتوار کے روز کانگریس لیڈران نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ستیہ گرہ کیا۔ جس میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت پارٹی کے متعدد اہم لیڈران نے شرکت کی۔ لیڈران نے ’اگنی پتھ‘ کے خلاف نعرے لکھی ہوئیں تختیاں تھام رکھی تھیں، انہوں نے اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ جنتر منتر پر ستیہ گرہ کے دوران اپنے خطاب میں پرینکا گاندھی نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’’میں نوجوانوں سے کہنا چاہتی ہوں

مزید پڑھئے

استاذ الشعراء حضرت ابرار کرت پوری کی وفات, قبرستان بٹلہ ہاؤس میں سپرد خاک

(18 جون، نئی دہلی) علمی و ادبی حلقوں میں یہ خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی کہ برصغیر میں حمد نعت کا علم بلند رکھنے والے کہنہ مشق شاعر استاذ الشعراء حضرت ابرار کرت پوری 83 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ إنا لله و إنا إليه راجعون. ابرار کرت پوری 1939 میں قصبہ کرتپور، بجنور میں پیدا ہوئے تھے۔ نوجوانی میں کسب معاش کے لیے دہلی پہنچے اور اپنے عظیم چچا مولانا قاضی سجاد حسین کی سرپرستی میں ایم اے تک تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی عملی زندگی میں اتر گئے۔ شاعری میں وہ دبستان داغ کے استاد

مزید پڑھئے

فاروق عبداللہ نےٹھکرادی صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کا امیدوار بننے کی پیشکش

:18جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے ممکنہ امیدوار کے طور پر اپنا نام واپس لے لیا۔ایک بیان میں عبداللہ نے کہا کہ ان کا نام مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 15 جون کو اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے دوران تجویز کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈروں نے صدارتی انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عبداللہ نے کہا کہ وہ اپنے نام کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 108 of 488  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا