English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالم اسلام

باپ نے کمسن بچیوں کو بے دردی سے ذبح کردیا

09 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اردن میں سفاک باپ نے اپنی کمسن بچیوں کو چھریوں کے وار کر کے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا، پولیس تاحال ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملزم اس سے قبل ہی منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تھا جبکہ اس کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایات بھی درج کروائی جاچکی تھیں۔ واقعے کے روز وہ علیٰ الصبح اٹھا اور اپنی 2 اور 3 سالہ بیٹیوں کی گردنوں پر چھری پھیر کر انہیں ذبح کردیا۔ اتفاقاً اسی روز ملزم کا بھائی اس سے ملنے پہنچا تو اس نے دروازے پر خون کے دھبے

مزید پڑھئے

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

کابل: 07 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  افغان میڈیا کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔ دو طرفہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 7 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھئے

کابل میں علما کونسل کے سابق سربراہ شہید, سترہ گولیاں ماری گئیں

کابل:03 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) افغان دارالحکومت کابل میں پرتشدد واقعات میں کمی نہ آسکی، آج بھی نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے قندوز علما کونسل کے سابق چیئرمین کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افسوسناک واقعہ کابل کے ضلع جکشاں میں علی الصبح پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا، جن کی شناخت فیض محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے، مقتول قندوز علماکونسل کے سابق سربراہ تھے۔ کابل

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 10 of 168  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا