English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالم اسلام

ترکی: لاکھوں شامی پناہ گزینوں کو نکالنے کا اعلان

  استنبول : 9/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع)ترکیہ کی ایک خاتون وزیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں موجود تمام شامی مہاجرین کو ایک سال کے اندر اندر ملک سے نکال دیا جائے گا۔ کسی ترک اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے شامی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے سے متعلق یہ اپنی نوعیت کا پہلا بیان ہے۔ یہ بات ترکیہ کی خاتون وزیر برائے خاندانی اور سماجی امور داریا یانک نے شامی سرحد کے قریب واقعے اضنہ شہرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آئندہ سال ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں جن

مزید پڑھئے

مسجد اقصیٰ : او آئی سی کا عالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ

07/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع)او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔ او آئی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک مذمتی ٹوئٹ کیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے اور اسرائیلی قابض فورسز کی مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کی سخت الفاظوں میں مذمت کی

مزید پڑھئے

غزہ: امریکا اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

غزہ07/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی غزہ پر تین روز تک بمباری کے بعد امریکا اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت اسلامک جہاد اور اسرائیلی فوج ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر تین روز سے جاری بمباری میں اسلامک جہاد کے کمانڈر سمیت 44 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 350 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے سینیئر کمانڈرز کو

مزید پڑھئے
More
Page 1 of 168  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا