English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

پاکستان نے حافظ سعید کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع کی

اسلام آباد:24جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو مزید چودہ روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ بدھ چوبیس جولائی کے روز گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جج علی عمران نے حکم دیا کہ اس مقدمے کا حتمی چالان سات اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ حافظ سعید کو پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گری نے سترہ جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ حافظ سیعد پر

مزید پڑھئے

تھائی لینڈ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر

بینکاک:24جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت انسانی حقوق کا احترام ممکن بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پرَایُت چَان اُوچَا کی دوسری مدت اقتدار میں بھی انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے۔ سابق فوجی رہنما پرَایُت چَان اُوچَا نے سن دو ہزار چودہ میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے پانچ سال بعد وہ ملک کے وزیر اعظم بن گئے تھے۔ اس سابق فوجی جرنیل نے اقتدار سنبھالتے ہی سیاسی پارٹیوں پر

مزید پڑھئے

جنوبی کوریائی فضائی حدود کی خلاف ورزی دانستہ نہیں تھی، روس

ماسکو:24جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ روس نے جنوبی کوریائی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو کے طیاروں کی طرف سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی دانستہ نہیں تھی بلکہ اس کی وجہ تکنیکی خرابی بنی تھی۔ سیول حکومت کی طرف سے اس بارے میں احتجاج کے فوری بعد پہلے ماسکو نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی طیارے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہوئے تھے۔ تاہم بعد ازاں چھان بین کے بعد روسی

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 128 of 239  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا