English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

 امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں  کی گرفتاری پر انعام رکھ دیا 

واشنگٹن:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع) امریکہ نے داعش کے تین بڑے رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم  بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ انعامی رقم امریکی ریوارڈز فار جسٹس پروگرام‘ کے تحت دی جائے گی۔دہشت گرد قرار دی جانے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ المعروف داعش کے جن رہنماؤں کے متعلق اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں نعمان عبد نائف نجم الجبوری، سمیع جاسم محمد الجبوری اور امیر محمد سعید عبدالرحمٰن المولیٰ شامل

مزید پڑھئے

طالب علم کی شکایت نے تھائی وزیراعظم کو کابینہ سمیت کٹہرے میں‌ پہنچا دیا

بینکاک:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)تھائی لینڈ میں طالبِ علم کی شکایت پر وزِیر اعظم اپنی کابینہ سمیت عدالت کے کٹہرے میں پہنچ گئے, احتساب آفس کا کہنا ہے کہ وزیر اور کابینہ ارکان نے حلف اٹھاتے ہوئے آئین کی مکمل پابندی سے متعلق جملہ ادا نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک طالبِ علم کی جانب سے دائر شکایت کے جائزے کے بعد احتساب آفس نے فیصلہ سنایا کہ وزیر اعظم پر یوتھ چان اوچا اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھاتے ہوئے آئین کی مکمل پابندی سے متعلق جملہ ادا نہیں کیا جو آئین کی خلاف ورزی کے

مزید پڑھئے

پیرو میں دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے گئے 227 بچوں کی قدیم قبریں دریافت

لیما:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی امریکی ملک پیرو میں چیموز دیوتاؤں کے لیے بھینٹ چڑھائے جانے والے بچوں کی قدیم اجتماعی قبریں دریافت ہوگئیں، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قبریں کم از کم 500 سال پرانی ہیں جن میں سے 227 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے جنوب میں واقع ملک پیرو کے دارالحکومت لیما کے ساحلی علاقے ہونیچوکو میں 227 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی عمریں 5 سے 14 برس تھیں،آثار قدیمہ ماہرین کے مطابق دریافت کی گئی قبریں کم از کم 500 سال پرانی

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 121 of 239  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا