English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں سواریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ

share with us

وہ کل یہاں شہر کے پرواسی مندر میں کمٹہ ڈپوکے زیرِتحت ٹرانسپورٹ عدالت نامی خصوصی نشست کی صدارت کرتے ہوئے عوام سے مسائل سننے کے بعد صدارتی خطاب میں اظہارِ خیال کیا انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ تعلقہ میں ابتک 37ہزار سے زائد سواریاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں، عوام کے مطالبوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے مطالبوں کو پورا کیا جائے گا مگر عوام اس طرح کے عدالتوں میں شریک ہوکر اپنے مسائل کو رکھیں گے تب جاکر عوام کے مسائل محکمہ کے سامنے آسکیں گی، اس موقع پر ٹرانسپورٹ جوائنٹ کمشنر اما شنکر نے بھی اس خصوصی نشست کے سلسلہ میں کہا کہ عوام کے مطالبہ کو پورا کرنے کے لئے ہی اس طرح کی نشستیں منعقدکی جارہی ہیں، آٹورکشہ یونین کے صدر لکشمن نائیک نے اس موقع پر رکشہ ڈرائیوروں کو درپیش مسائل کو سامنے رکھا، سماجی کارکن سید حسن برماور نے شہر میں پیش آنے والے سڑک حادثات کی کثرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا جہاں مطالبہ کیا وہیںآر ٹی او دفتر کی ضرورت کو بھی پورا کرنے پر زور دیا، شہر میں فلائی اوور کی اشدضرورت کا تذکرہ کرتے ہوئے تیز رفتار چلانے والے اسکول بس کے ڈرائیوروں کے خلاف بھی قانونی کارہ جوئی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر تمام ٹرانسپورٹ عہدیدار اور پولس افسران نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔اہم شرکاء میں اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے، کاروار آرٹی او رمیش ورنے کر، ڈی ایس پی ایپا، بھٹکل ڈپو مینیجر شریش بھٹ وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا