English   /   Kannada   /   Nawayathi

مساجد ایک بار پھر شرپسندوں کے نشانے پر : ماحول بگاڑنے کی کوشش

share with us

اطلاع کے مطابق بدریہ جمعہ مسجد میں پتھراؤ کئے جانے کی واردات آج صبح نمازِ فجر کے موقع پر سامنے آئی ہے :پولس کو اطلاع کئے جانے کے بعد مسجد میں لگائے گئے خفیہ کیمروں میں بائیک پر سوار آئے شرپسندوں کی تصاویر ریکارڈ ہیں، اور اسی تصاویر کو لے کر پولس چھان بین کررہی ہے ، یاد رہے ادھر دو ہفتوں سے دکشن کنڑا میں لگاتار مساجد کو نشانہ بنائے جانے کی واردات پیش آرہی ہیں۔ 


طالبات کو ہراساں کرنے والے دو سڑک چھاپ گرفتار 

ملکی 22فروری (فکروخبرنیوز ) کنی گولی بس اڈہ کے قریب نابالغ طالبات کو جسمانی ہراساں کرنے والے دو سڑک چھاپ ملزموں کو پولس نے گرفتارکرلیا ہے ، ملزمین کی شناخت سرتکل کے کیور کے مقیم موہن ار وینکٹیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایاجارہاہے کہ یہ لوگ کل عوام کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے جب یہ طالبات سے چھیڑخانی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ یہ لوگ بائیک پر سوار آکر راہگیر طالبات پر اچانک ہاتھ ڈال کر فرار ہوجایا کرتے تھے، ہمیشہ کی اس ہراسانی سے پریشان طالبات نے عوام کو اس کی اطلاع کردی تھی ، اور کل پورے منصوبے کے ساتھ عوام کے ہتھے چڑھ گئے اور عوام نے خوب دھلائی کرنے کے بعد پولس کے حوالے کردیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا