English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :و ینکٹاپورمیں آج ایک اور سڑک حادثہ :ایک زخمی (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ شخص شرالی سے تینگن گنڈی کی جانب جارہا تھا۔ملحوظ رہے کہ بھٹکل ومضافات کی اہم شاہراہ 66 پر سڑک حادثات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی روک تھام کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔


لاپتہ نوجوان کی مشکوک حالت میں موت 

الال 19؍ فروری (فکروخبرنیوز) تین روز قبل لاپتہ نوجوان کی لاش مشکوک حالت میں سومیشور ساحلِ سمندر میں دریافت ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ نوجوان کی شناخت نوین (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوین نے بذریعہ بائک پیر کے روز گھر سے روانہ ہوا تھا ، اسی روز قریب دوپہر ساڑھے تین بجے اپنے بھائی سے فون پر گفتگو کی جس میں اہلِ خانہ کا خیال رکھنے کی بات کہی تھی ، اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ مزید گھروالوں کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اسی بات سے پریشان گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی تھی ۔ سومیشور مندر کے قریب اس کی بائک کھڑی ہوئی تھی لیکن نوین سے فون پر رابطہ نہیں ہورہا تھا۔ بلآخر گھر والوں نے الال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ۔ نوین کے رشتہ دار اور دوستوں کی جانب سے اس کی تلاش جاری تھی۔ گمشدگی کے تین روز کے بعد اس کی لاش سومیشور ساحلِ سمندر پر دریافت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سال قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی ۔


سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق 

ٹپر لاری اور کار کے مابین پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ 

سلیا 19؍ فروری (فکروخبرنیوز) ٹپر لاری اور کار کے مابین پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں دو افراد کے موقعۂ واردات اور ایک شخص کے اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہونے کی واردات سلیا میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک افراد کی شناخت لکشمن ناراینا (65) اس کی بیوی چنّمّا (55) اور ان کے بیٹے اویناش (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹپر لاری منگلور سے سمپیجے علاقے کے جانب جارہی تھی کہ بیچ سڑک پر اس نے کار کو روند ڈالا ۔ اس حادثہ کی وجہ سے دو افراد نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ اویناش اسپتال لے جانے کے دوران چل بسا۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹپر لاری کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ ہی سڑک حادثہ کی وجہ بنی ۔ حادثہ میں ٹپر لاری کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے جس کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ سلیا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا