English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے تینوں مشتبہ ملزمین کا تعلق حیدرآباد بلاسٹ سے نہیں ہے

share with us

این آئی اے ٹیم نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ حیدرآباد کے دلکش نگر بم دھماکے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بنگلور پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے کہا تھا کہ 2010، کے بعد ملک میں ہونے والے بم دھماکوں میں ان ملزمین کا ہاتھ ہوسکتا ہے لیکن دوسری طرف این آئی اے کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں سے مذکورہ ملزمین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ این آئی اے ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تینوں کی جانب سے انڈین مجاہدین کو دھماکہ خیز اشیاء کی فراہمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے دلکش نگر دھماکے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔ آفاق کی جانب سے دھماکہ خیز اشیاء کی فراہمی جس تاریخ کو ہونے کی بات بنگلور پولیس کی جانب سے کہی گئی ہے این آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے بعد پتہ چلاہے کہ اس تاریخ میں ایسی کوئی بات پیش نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب بنگلور پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات پر کئی سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔ این آئی اے نے بنگلور پولیس کی اس بات پر سوال کھڑا کیا ہے کہ ڈاکٹر آفاق انڈین مجاہدین کے اراکین سے پاکستان میں فون پر بات کیا کرتا تھا۔این آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آفاق کی بیوی پاکستانی ہونے کی وجہ سے ظاہر ہے کہ وہ اپنے سسر سے بات چیت کیا کرتا ہے اور اسی کو بنگلور پولیس غلط سمجھ بیٹھی ہے۔ عبدالصبور نامی مشتبہ ملزم کے گھر سے دھماکہ خیز اشیاء کے ملنے کی بات پر آفاق کے وکیل محمد سلطان بیری نے الزام لگایا ہے کہ اس چھاپہ مار کارروائی میں بھٹکل کی پولیس شامل نہیں تھی اور ہوسکتا ہے کہ بنگلور پولیس کی جانب سے ہی دھماکہ خیز اشیاء گھر میں رکھی گئی تھی ۔ محمد سلطان بیری نے دعویٰ کیا ہے کہ آفاق پر دہشت گردی کا الزام تھوپا گیا ہے اس لیے کہ اس نے اپنی بیوی کو ہندوستانی قومیت دینے کے سلسلہ میں بار بار پریشان کیے جانے سے تنگ آکرآفاق نے مختلف پولیس افسران کے خلاف آرٹی آئی کے تحت شکایت درج کرائی تھی۔ ایک دوسرے ذرائع کے مطابق دلکش نگر بم دھماکے کے سلسلہ میں ہونے والی تحقیقات میں آفاق کا نام تک نہیں آیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا