English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی اولاد میں ایک بچہ کو ضرور حافظِ قرآن بنائیں : مولانا محمد الیاس ندوی

share with us

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد تفسیر اور مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے حافظِ قرآن ہونے پر قیامت کے دن ہونے والے انعامات کو گناتے ہوئے کہا کہ صرف حافظِ قرآن کو ہی اللہ اعزاز سے نہیں نوازیں گے بلکہ ان کے والدین کو بھی اعزاز کے طور پر موتیوں کا ہار پہنایا جائے گا ۔ اس موقع پر موجود حاضرین سے انہوں نے کہا کہ والدین اس بات کا ارادہ کرلیں کہ ان کی اولاد میں کوئی ایک حافظِ قرآن بنیں ۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی کہا کہ اہلِ بھٹکل کا روشن محلہ سے پرانا تعلق ہے ۔ جناب محی الدین منیری رحمۃ اللہ صاحب کا بھی یہاں کے لوگوں سے بڑا ربط رہا ہے ۔ لہذا اس کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں اورایک علمی ربط پیدا کریں۔ ان کے علاوہ ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب اور امام وخطیب جامع مسجد منکی اور مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مولانا شکیل سکری اورجما عت المسلمین روشن محلہ کے صدر جناب ابوبکر صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مولانا محمد صادق صاحب اکرمی ندوی نے درجہ حفظ کے طلباء کی بسم اللہ خوانی کی تقریب کے بعد کہا کہ روشن محلہ نام ہی پیارا ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حقیقت میں اس کو روشن کردے اور قرآن کی روشنی کو محلہ میں پھیلائے۔ جلسہ کی صدارت کررہے محترم مولانا ملا محمد اقبال ندوی نے کہا کہ حفظِ قرآن کی نعمت کاکوئی بدل نہیں ہے ۔ دنیا کی تمام چیزیں ختم ہونے والی ہیں لیکن حافظِ قرآن کی نعمت سے سرفراز ہونے والے بچے آخرت میں آپ کے کام آئیں گے ۔ مولانا موصوف ہی کی دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اساتذہ میں نائب مہتمم جامعہ مولانا محمد مقبول احمد ندوی ، مولانا عبدالرب ندوی ، مولانا خواجہ ندوی ، مولانا شعیب ندوی ، مولانا محمد اسامہ ندوی اور مولانا محمد انصار ندوی موجود تھے جبکہ ذمہ دارانِ جامعہ میں مولانا خلیل الرحمن ندوی ، جناب عبدالحمید دامودی، جناب محمد میراں محتشم ، جناب عبدالغفور خلیفہ اور مولانا طلحہ ندوی وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا