English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت اسلامی ہند کا باباادریس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے با باادریس کے ذہنی توازن پر بھی سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ تحریروں میں پائی جانے والی بے بنیاد الزام دیکھ کرمحسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔اس سے پہلے بھی اُس نے بھٹکل کی مشہور ومعروف شخصیت مرحوم جناب عبدالغنی صاحب کے خلاف زہر افشانی کرچکا ہے اور اب بے بنیاد الزامات کے زد میں شہر کے کئی اہم مرکزی اداروں کو لینے کی کوشش میں ہے، انہوں نے میمورنڈ میں اس بات کا خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اگر اس شخص کو یونہی چھوڑ دیا جائے تو شہر کے امن میں خلل پڑسکتا ہے اور بے وجہ پرامن ماحول میں کشیدگی آسکتی ہے۔میمورنڈم میں مذکورہ جماعت کی جانب سے زمینی سطح پر کی جانے والی فلاحی کاموں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یادداشت کے آخر میں پرزور مطالبہ کیاگیا ہے کہ شہر کے پر باباادریس کو تڑی پار کیا جائے۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل کے تمام اہم ذمہ داران موجود تھے۔ 


بھٹکل : دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد زخمی 

بھٹکل 18؍ فروری (فکروخبرنیوز) کل صبح کے اوقات میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل صبح گیارہ بجے مسجد طور کے قریب لاری او ربائیک کے درمیان پیش آئے تصادم میں بائک سوار کے سر پر زخم آئے ۔ موقعہ واردات پر موجود لوگوں نے زخمی شخص کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔زخمی فرد کی شناخت راما بادیا گونڈا (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ دوسرا سڑک حادثہ اہم شاہراہ 66پر گڈ لک روڈ کراس کے قریب صبح قریب بارہ بجے بائک اور آٹو رکشہ کے مابین پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت وکرم (18) اور کمار گنپتی نائک (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ زخمیوں کو معمولی زخم آئے ہیں ۔ 


بھٹکل کورٹ کے قریب واقع ایک گھر میں پیش آئی چوری کی واردات 

چوروں نے سات لاکھ کے زیورات اور پچیس ہزار نقدی پر کیا ہاتھ صاف 

بھٹکل 18؍ فروری (فکروخبرنیوز) دو روز قبل بھٹکل کورٹ کے قریب لونا کامپلیکس کے پیچھے واقع ایک مکان میں چوروں نے لاکھوں روپئے سونے کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ چوری شدہ مال کی قیمت قریب چھ سے سات لاکھ روپئے لگائی گئی ہے جس میں پچیس ہزار روپئے نقدی اور باقی سونے کے زیوررات تھے۔ یہ چوری کی واردات جی ایم مینشن میں پیش آئی ہے ۔ اہلِ خانہ کی جانب سے آج شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ 

(تینوں خبروں کی مزید تصاویر گیلری مین دیکھ سکتے ہیں )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا