English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور اہم شاہراہ پر پیش آیا سڑک حادثہ ، سات مسافر زخمی (مزید خبریں )

share with us

زخمیوں کی شناخت اومنی کا ر ڈرائیور سری دھر ، ونایک اور تمّپّا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان کے علاوہ ایک بچہ اور دو عورتوں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ زخمیوں کو مرڈیشور کے آراین ایس اسپتال میں روانہ کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی ۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


بنیادی مسائل کو لے کر چوتھنی اور فاروق اسٹریٹ کے عوام نے کی اے سی سے ملاقات

بھٹکل 16؍ فروری (فکروخبرنیوز) جیسے جیسے موسم گرما کے دن نزدیک آتے جاتے رہے ہیں، عوام پانی کے مسائل کو لے کر بڑے فکرمند نظر آرہے ہیں اور پیشگی اس کے حل کے لیے راہیں تلاش رہے ہیں۔ چند روز قبل اس سلسلہ میں ایک یادداشت بھٹکل رکنِ اسمبلی کے نام پیش کی گئی تھی ۔ آج شہر کے چوتھنی علاقے کے لوگوں نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے نام ایک یاد داشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے پانی کے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالا جائے ۔ چوتھنی میں واقع تالاب کی کھدائی کا کام کرکے زیادہ سے زیادہ پانی کے ٹہراؤ کے لیے کوشش کی جائے تو کنوؤں کے سوکھنے کے مسائل سے نمٹ سکتے ہیں۔ ۔ موسمِ گرما کی آمد پر ہی ان علاقوں میں پانی کے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات میں متعلقہ افسران بھی ان باتوں کی طرف توجہ دیتے ہوئے فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے کوششیں کریں۔ یادداشت میں راستے کے درستگی کی مسائل کا بھی تذکرہ کیا گیاہے او رناقابلِ استعمال سڑکوں کے مرمتی کام کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر علاقے کے کئی اہم ذمہ دار موجود تھے۔ 
منگلور : نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت 
منگلو ر 16؍فروری (فکروخبرنیوز) ٹرک کے بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات شہر کے اے بی سرکل کے قریب آج پیش آئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت عمر فاروق (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان بذریعہ بائک ہمپن کٹا کی طرف جارہا تھا کہ سامنے آرہی ٹرک بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے نوجوان کی بائک مکمل طور پر ٹرک کے نیچے چلی گئی اور ٹرک نے نوجوان کو روندڈالا۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرک بندرگاہ کی جانب سے آرہی تھی۔ ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا