English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور کے علاقوں میں ایک بار پھر مساجد شرپسندوں کے نشانے پر(مزید خبریں )

share with us

اس موقع پر بچپے کے پولیس انتظامیہ کے ذمہ داروں نے جائے واردات کا معائنہ کرانے کے بعد حالات کو قابو میں کیا ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داروں نے شرپسندوں کو گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسکولی طالب علم گانجا استعمال کرتے ہوئے دھر لیے گئے 

منگلور 15؍ فروری (فکروخبرنیوز) چند اسکولی طالب علموں کی جانب سے گانجا استعمال کرنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ لڑکوں کو حراست میں لیے جانے کی واردات شہر کے مضافاتی علاقے ادیار کے قریب پیش آئی ہے ۔ چند اسکولی طالب علموں کی جانب سے گانجااستعمال کیے جانے کی خبر جیسے ہی پولیس کو ملی تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقعہ واردات پر موجود طالب علموں کو حراست میں لیا۔ پولیس نے متعلقہ بچوں کے والدین کو اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کو وارننگ دینے کے بعد چھوڑدیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسکول کی چھٹی کے بعد یہ لڑکے گانجا استعمال کیا کرتے تھے۔ مذکورہ لڑکے نویں اور دسویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ 


کرین نے ٹیمپو کو روند ڈالا 

کنداپور 15؍ فروری (فکروخبرنیوز) ساؤنڈ سسٹم لے جارہی ٹیمپو سے کرین ٹکرانے بعد ٹیمپو کے ندی میں اُلٹنے واردات یہاں اہم شاہراہ 66پر ہیمّاڑی کے قریب پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنگیتا ساؤنڈ اینڈ لائٹ کمپنی کی ملکیت کا ساؤنڈ سسٹم ٹیمپو پر لے جایا جارہا تھا تو کوٹا سے واپسی کے موقع ایک پل کے قریب ٹیمپو کا ٹائر پنکچر ہوگیا ۔ ٹائر کو بدلے جانے کے دوران تیز رفتار کرین نے ٹیمپو کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے ٹیمپو ندی میں گرگئی۔ اس حادثہ میں وجہ سے ٹیمپو میں موجود الیکٹرانک اشیاء کو نقصان پہنچاہے۔ حادثہ کے بعد اسی کرین کے ذریعہ ٹیمپو کو اوپر لیا گیا ۔ کسی کے بھی زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا