English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول کے دوسرے عمارت کی افتتاحی تقریب عنقریب: مولانا الیاس ندوی

share with us

مولانانے اس موقع پر بتایا کہ دراصل اسلامی اسکول بھی مدارس کی جگہ نہیں لے سکتے ، مگر شریعت کے حدود میں رہ کر ہم پوری طرح عصری علوم میں وسعت کے نظریہ کو بھی سامنے رکھتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ فی الحال جو ایک ہی عمارت میں تعلیم چل رہی ہے عنقریب دوسری عمارت کا افتتاح عمل لایا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا مقبول کوبٹے ندوی بھی موجود تھے۔ آل انڈیا ایجوکیشنل مومنٹ وفد میں سینئر صحافی جناب منصور آغا صاحب، جامعہ الفلاح اعظم گڑھ کے ناظم مولانا طاہر مدنی ، ودیگر کئی تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹرس وغیرہ موجودتھے


چارمختلف سڑک حادثات میں تین افراد جاں بحق 

منگلور 30؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) منگلور سے موصولہ اطلاع کے مطابق چار مختلف سڑک حادثات میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی واراداتیں پیش آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سورتکل کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی بائک چہار دیواری سے ٹکراگئی ۔مہلوک نوجوانوں کی شناخت دیپک شیٹی (21) مقیم کوٹی پلا اور نکھل راج (19) مقیم کرشنا پور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ دیپک بائک چلا رہا تھا جبکہ اس کا ساتھی نکھل راج بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار تھا ۔ بتایا جارہا ہے بائک کا پہیہ کھسکنے کی وجہ سے ایک چہار دیواری سے بائک ٹکراگئی اور موقعۂ وارادت پر ہی دونوں ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں کسی پروگرام میں شرکت کے لیے رات ایک بجے جارہے تھے کہ یہ سڑک حادثہ پیش آیا ۔ سڑک حادثہ اس وقت سامنے آیا جب وہاں سے گذرے چند لوگوں نے ا ن کو بے جان پڑے دیکھا اور لوگوں کو اطلاع کردی ۔ دونوں کی لاشیں گھروالوں کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ دوسرے سڑک حادثہ میں موڈبدری کا پچیس سالہ نوجوان گوا میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں سخت زخمی ہوگیا جس کے بعد آج اس نے اسپتال میں اپنی آخری سانس لی ۔ نوجوان کی شناخت مادھوسودھان نائک(25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پانی جہاز کی ٹریننگ کے لیے گوا میں مقیم تھا۔ تیسرا سڑک حادثہ منگلور اڈپی اہم شاہراہ پر پیش آیا جہاں اچانک گاڑی پر سوار بیچ راستے میں آگئے اور بولیرو کار کے ڈرائیور نے اس کو بچانے کے لیے بریک لگایا جس کے بعد بولیرو کار الٹ گئی ۔ کار پر سوار دونوں افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں ۔ ایک اور سڑک حادثہ میں ایک لاری راستے کے کنارے پارک کے دوران کھائی میں گرگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور موقعہ واردات سے فرار ہوگیا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لاری دائیں جانب موڑنے کی وجہ سے ہائی ٹینش بجلی تار سے لگنے کا خطرہ سے بچانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا