English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اصلاح و تنظیم نے جذبہ ،ہمدردی و ایثار کے ساتھ کام کیا ہے

share with us

وہ آج تنظیم کے صد سالہ جشن کے تیسرے روز بعد عصر اتحاد بین المسلمین کے عنوان پر سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اپنا پراثر خطاب کررہے تھے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ دستور ہند میں ہمیں ہندوستان میں جینے کا حق حاصل ہے اور کوئی بھی ہمیں یہاں سے نہیں نکال سکتا ۔ہم اس ملک میں اول نمبرکے شہری ہیں ‘ ہمارے اسلاف نے جو فیصلہ ہندوستان میں رہنے کا کیا تھا اسی فیصلہ پر عمل کرتے رہیں گے اور ہندوستان میں ہمارے حقوق حاصل کرکے رہیں گے چاہے کسی کو ہمارا یہاں رہنا ناگوار گذرے۔سرزمین پر سب سے پہلے ہمارے باپ آدم نے قدم رکھا اس وجہ سے یہ سرزمین ہماری ہے ۔ ابھی حال ہی میں آگرہ میں پیش آئے مذہب تبدیلی کے تقریب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھر واپسی کے بجائے پیسے واپسی بات کریں اور ملک میں غریبی دور کرنے کے سلسلہ میں غور کریں۔ آج ملک میں سب سے پچھڑا طبقہ مسلمان کا ہے ، ہر جگہ غربت مسلمانوں میں سب سے زیادہ ہے ،جیلوں میں سب سے زیادہ مسلمان ہیں ، اس طرح کے حالات ملک میں اس لیے پیش آرہے ہیں کہ ہم کو صرف استعمال کیا جارہا ہے اور ہمارے مسائل کے حل کیلء کوششیں کریں۔ اس ملک میں مسلمانوں کے لیے کسی نے بھی اچھا نہیں کیا ۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مسلمانوں کے لیے کام کرنا شروع کردیا تھا لیکن 2009ء کے بعد اس نے بھی یہ کام چھوڑدیا ۔ انہوں نے بھٹکل کے سلسلہ میں کہا کہ ہمارے آباء واجداد نے بھٹکل میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا اس لیے ہم بھٹکل کو چھوڑ کر جانے والے نہیں ۔ میں بھٹکل میں اس لیے آیا ہوں کہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ تنظیم کے سلسلہ میں ان کا کہنا تھا کہ اس نے خدمتِ خلق میں جس طرح کام کیا ہے وہ اپنا ایک عظیم ریکارڈ بنا چکی ہے ۔تنظیم کی جانب سے دی جانی والی ملی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ریاستِ کرناٹک میں بھٹکل یہ کی تنظیم جو خدمات انجام دے رہی ہے یہ قابلِ تقلید ہے ۔اس طرح کی خدمات کیلئے آگے آنا ضروری ہے ‘ انھوں نے تنظیم کے کاموں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد ‘اور گزشتہ آسام میں متاثرہ لوگوں کی امداد کرنے میں مجلس اصلاح و تنظیم جذبہ ہمدردی و ایثار کے ساتھ کام کیا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کے نوجوان کو سیاسی میدان میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سیاست میں نہیں اتریں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر مزمل قاضیا‘ معتمد الطاف کھروری‘ اس کے علاوہ جناب عبداللہ دامودی ‘ چیرمن ایس ایم خلیل الرحمن ‘شہر کے قاضی مولانا اقبال ملاں ‘ مولانا خواجہ معین الدین ‘جامعہ مسجد کے خطیب و امام مولانا عبدالباری ندوی وغیرہ موجود تھے ۔ یہ صد سالہ اجلاس کی آخری کڑی تھی مگر اسی کے ساتھ آج رات قومی سطح کا عالیشان مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے۔ جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری شکریہ کے کلمات پیش کئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا