English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسی مہینے کی 29تاریخ کو رابطہ سوسائٹی کی جانب سے تقسیم انعامات کا پروگرام

share with us

تمام حضرات سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔ پریس کانفرنس میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام زیادہ تعداد میں حصہ لیں اور خواتین کے لئے خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 


تعلیم وتعلم کو مزید عام کرنے کی ضرورت ہے : مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی 

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء کی آمد 

بھٹکل 27؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) اللہ تعالیٰ نے اس دنیامیں سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کو بھیجا او رسب سے پہلے تعلیم بھی دی جن کے بعد سے یہ تعلیم کا سلسلہ جاری ہوا اور آج تک جاری ہے ۔ لہذا تعلیم کو حاصل کرنے اور اس کو عام کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی نے کیا ۔ وہ آج شام مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے مختصر دورے پر ساحل سمندر پر موجود حاضرین سے مخاطب تھے۔ مولانا موصوف نے اللہ کی تخلیق کردہ چیزوں پر غوروتدبر کی دعوت دیتے ہوئے کہا کائنات میں غوروفکر کے بعد اگر ہمارے ایمان میں ذرا سی بھی زیادتی ہوجائے یہ بڑے اجر کی بات ہے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ اللہ نے بہت ساری مخلوقات اس دنیا میں بنائی ہیں لیکن ان میں جو مقام انسان کو حاصل ہے وہ کسی کو نہیں ۔ انسان کو اس مقام پر اس لیے کھڑا کیا گیا ہے کہ وہ اللہ کے احکامات پر عمل کرتا ہے ۔ اس موقع پر سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد فاروق ندوی ، بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی ، نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ، مولانا ارشاد ندوی ، ناظم مدرسہ عربیہ تعلیم االقرآن تینگن گنڈی جناب حافظ عبدالقادر ڈانگی ، مہتمم مدرسہ مولانا محمد سعود ندوی کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ اور ذمہ داران وغیرہ شریک تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا