English   /   Kannada   /   Nawayathi

الوفا چمپئن ٹرافی پر بھٹکل کی مضبوط ٹیم لائن کا قبضہ

share with us

اس کے علاوہ الطاف نے 36گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 48رنز بنائے اور اپنی ٹیم کا اسکور 199رنز پر پہنچانے میں بڑا تعاون کیا ۔ پرنس منکی کی جانب سے ایرک نے دو وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ کوئی اور گیندباز اپنی ٹیم کے لیے زیادہ کچھ نہ کرسکے ۔ پرنس منکی نے جب دوپہر میں اس ہدف کا پیچھا کرنے کے لیے میدان میں اتری تو ان کے حوصلے بہت بلند تھے لیکن لائن کے گیندبازوں کے سامنے کوئی بھی بلہ باز اپنی ٹیم کے لیے زیادہ کچھ نہ کرسکے اور پوری ٹیم 159پر ہی آل آؤٹ ہوگئی ۔ اسی طرح لائن نے اس فائنل مقابلہ میں 41رنز سے جیت درج کی ۔ لائن کے وسیم نے چاراوور میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ انفال او رحمادنے بھی دو وکٹیں حاصل کیں ۔ دوپہر میں کھیل کے دوران آٹھ اوور کے اختتام پر ٹرافی کی گراؤنڈ میں کارپر رکھ کر نمائش کرئی گئی جس کو حاضرین نے بہت سراہا اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ فائنل مقابلہ کے اختتام کے بعد بعد عصر اس ٹورنامنٹ کی آخری نشست منعقد کی گئی جس میں کئی خصوصی مہمان شریک تھے۔ اس موقع پر جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں میں انتظامی صلاحیت ابھر کر سامنے آتی ہے اور مستقبل میں جاکر وہ کسی بھی طرح کا بڑا سا بڑا پروگرام منعقد کرنے کی سکت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے ان مقابلوں کے ذریعہ نوجوانوں کی کھیل کے میدان میں کارگردگی سامنے آتی ہے جس کو دیکھ کر ہم ان کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں کوششیں کریں ۔ مرڈیشور مرکزی جماعت المسلمین کے قاضی مولانا عبدالصمد قاضی ندوی نے الوفا کے سبھی ممبران کو اس ٹورنامنٹ کے کامیاب اختتام پر مبارکبادی پیش کی ۔ موصوف نے فائنل مقابلہ میں جیت درج کرنے والی لائن ٹیم کو بھی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مولانا نے اس موقع پر کہا کہ ہم زندگی کے ہر موڑ میں شریعت کو مقدم رکھے۔ ماشاء اللہ اس ٹورنامنٹ کے دوران بھی الوفا کے ممبران کے علاوہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ حاضرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی شریعت کو کھیل پر مقدم رکھا ۔میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اذان ہوتے ہی میدان پر موجود تمام حاضرین مسجد کا رخ کرتے تھے۔ انہوں نے آئندہ زندگی بھی شریعت کے مطابق گذارنے کی تلقین کی ۔ بھٹکل کے رکن اسمبلی جناب منکال وائیدیا نے بھی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی بڑے پیمانے پر کھیل کے انعقاد کرنے کی درخواست کی ۔ اس نشست میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اس کے علاوہ بھی کئی سارے انعامات تقسیم کیے گئے جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے ۔ 
لائن کو پہلے انعام کے طور پر ایک ٹرافی کی ساتھ سونے کی 8گرام کی گنی کے علاوہ پچاس ہزار روپئے نقد دئیے گئے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی پرنس منکی کو ٹرافی کے ساتھ چالیس ہزار روپئے نقد دئیے گئے ۔ مین آف دی سیریز کے انعام کے طور پر پیشن پرو بائک دی گئی جس کے حقدار لائن کے کپتان وسیم قرار دیا دئے جب کہ فائنل مقابلہ میں نعمت اللہ موٹیا کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی محمد وسیم کو اورینج کیپ دی گئی جبکہ لائن ہی کے کھلاڑی محمد نسیم کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر پرپل کیپ دی گئی ۔ بیسٹ سپورٹر کے طور پر شیخ یاسین ، حاجی امین عرفان ، یسعی شاہ بندری ، قاضی عبدالودود او رشہباز ہلارے کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ کامینٹیٹرس ، اسکوررس اور امپائرس کی خدمت میں بھی خصوصی انعامات پیش کیے گئے۔ آر ایس اے منکی کو بیسٹ ڈسپلن کا خطاب دیا گیا ۔ بھٹکل کی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے شائقین کو بھی خصوصی چھکے کی گیند کیچ لپکنے پر پانچ ہزار کا انعام رکھا گیا تھا لیکن شائقین میں سے کوئی بھی کیچ لپکنے میں ناکام رہا ۔ ٹورنامنٹ میں سب سے تیز پچاس رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی حنیف آباد کے مغیرہ کو خصوصی انعام دیا گیا جنہوں نے سولہ گیندوں میں پچاس رنز مکمل کیے تھے۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا میڈیا پارٹنر فکروخبر کو بنایا گیا تھا جنہوں نے ہر میچ کی خبریں اردو اور انگریزی ویب سائٹ کے علاوہ روزانہ کی ڈیلی ویڈیو نیوز میں میچ کی اہم ویڈیو کے ساتھ نیوز نشر کی گئی جس کو شائقین کرکٹ نے خوب سراہا تھا۔ بھٹکل کی کھیل کی تاریخ میںیہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی میڈیا کو بہترین کوریج کے لئے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ فکروخبر کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب سیدزبیر مالکی نے اس اعزاز کو حاصل کیا ۔
حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے پکنک بس کا ڈرائیور فوت
بیلتنگڈی 23؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) اسکولی بچوں کو سیروسیاحت کے لیے لائے ہوئے ایک بس ڈرائیور اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس وہ کھڑی بس میں آرام کررہا تھا، ہلاکت کی وجہ سے ہارٹ اٹیک بتایا گیا ہے۔ دو ۔ یہ واقعہ بیلتنگڈی کے کیا ڑی مندر کے قریبکل پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق ٹمکور کے ایک اسکول کے بچے پکنک منانے کے لیے بیلتنگڈی آئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ مہلوک کی شناخت نٹراج (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بچوں کے مندر چلے جانے کے بعد بس پر آرام کررہا تھا ۔ واپسی پرڈرائیور کو جب جگانے کی کوشش کی گئی تو اس کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا