English   /   Kannada   /   Nawayathi

الوفا چمپئن ٹرافی : فائنل مقابلہ لائن اور پرنس منکی کے مابین ہوگا(مزید خبریں )

share with us

آرایس اے منکی نے شادمان اور نمیر میں اپنی ٹیم کے لیے بہت اچھی بلہ بازی کی لیکن اس کے باوجود بھی ٹیم جیت حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ میچ کے آخری دور میں لائن کے وسیم نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے سیمی فائنل مقابلہ پرنس منکی اور سوپر اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جس میں پرنس منکی کوفاتح قرار دیا گیا ۔ کھیل چھوڑ کر میدان سے باہر آنے کی وجہ فکروخبر نے جب سوپر اسٹار سے پوچھا تو ان کا الزام تھا کہ امپائر یکطرفہ معاملہ کررہے تھے اور چھٹی وکٹ جب گری تب ہمیں یکطرفہ فیصلہ دئے جانے کا یقین ہوا اور مطالبہ کیا امپائر کو ہٹا دیا جائے ۔ اسی سلسلہ میں جب میزبان ٹیم الوفا کے ذمہ دار سے پوچھا گیا تو ان کو ماننا تھا کہ ہر کھیل میں امپائر کافیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے ا س وجہ سے ہم نے اسی شرط پر قائم رہے۔ بحر کیف الوفا اور سوپر اسٹار نے بھٹکل فیڈریشن میں اپنی اپنی بات رکھ کر بالآخر صلح مشورے پر معاملہ حل کرلیا گیا۔کل الوفا چمپئن ٹرافی کا فائنل مقابلہ لائن اور پرنس منکی کے درمیان ٹھیک صبح نو بجے کھیلا جائے گا ۔ 


موبائیل فون اور گلے کا ہارلوٹنے والے پولیس حراست میں 

منگلور 22؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بلاوجہ ایک ٹی وی رپورٹر سے بھڑنے کے بعد اس کے پاس موجود موبائیل فون اور گلے کا ہار لوٹنے کی واردات میں ملوث تین افراد کو پانڈیشور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتارشدہ افراد کی شناخت گنیش (29) شیخ محمد فرحان (16) اور محمد اشرف (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی رپورٹر ناگیش منگلور کے سرویس بس اڈے کے قریب موجود پارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دو افراد بغیر کسی وجہ کے ناگیش سے لڑنے لگے ۔ اسی دوران انہوں نے ناگیش سے موبائیل فون کا مطالبہ کرنے لگے۔ ناگیش کے انکار پر انہوں نے اس کے پاس موجودقیمتی موبائیل اور گلے کی چین لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ متأثرہ شخص ناگیش نے پانڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے پہلے دو افراد کو حراست میں لیا اور کچھ دیر بعدایک اور شخص کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق گنیش کئی اہم چوری کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ گنیش کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے جبکہ دو لڑکوں کو شیموگہ کے ریمانڈ ہوم بھیجا گیا ہے ۔ 


بائک نے اسکوٹر کو کچل دیا عمر رسیدہ شخص ہلاک ، ایک زخمی 

ملکی 22؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) تیز رفتار بائک نے اسکوٹر کو کچلنے کی وجہ سے اسکوٹر پر سوار عمررسیدہ شخص کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے اورایک کے زخمی ہونے کی واردات ملکی کے کرناڈو میں کل پیش آئی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے عمررسیدہ شخص کی شناخت یوسف خان (70) مقیم درگاہ روڈ ملکی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق راستہ پار کرنے کے لیے اپنے اسکوٹر سوار یوسف خان ٹرافک کو دیکھ رہے تھے اس دوران ایک تیز رفتار بائک نے اسکوٹر کو کچل دیا اور اس پر سوار یوسف خان موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے داماد زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بائک پر تین افراد سوار تھے اور بائک چلا رہا شخص نشہ میں دھت تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا