English   /   Kannada   /   Nawayathi

الوفا اپنے آخری مرحلے میں داخل : پرنس منکی اور آرایس اے منکی کے زبردست ٹکراؤ میں پرنس ہوئی جیت (مزید خبریں)

share with us

ایرق کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ لیگ مقابلہ کا پہلا میچ جمعہ کے روز دوپہر میں کھیلا گیا تھا جس میں سوپر اسٹار نے لائن کو تین وکٹوں سے مات دے دی ۔ سوپر اسٹار نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ لائن نے پہلے بازی کرتے ہوئے 130رنز بنائے۔ سوپر اسٹار کی جانب سے تعظیم نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے مخالف ٹیم کو زیادہ رنز بنانے کا موقعہ نہیں دیا ۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سوپر اسٹار نے انیسویں اوور میں حاصل کیا ۔ پانچ وکٹ حاصل کرنے والے تعظیم کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ 


داماد نے کیا اپنے ہی خسر کا قتل ..قاتل فرار ، تلاش جاری 

بنٹوال 21؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ایک ماہ قبل اپنے خسر کی قتل کی واردات میں مطلوب ملزم شخص قتل کی واردات سامنے آنے کے بعد سے مفرور ہے ۔ بنٹوال پولیس نے اس کی گرفتا ری کے لیے جال بچھادیاہے۔ ملزم کی شناخت قاسم 32) مقیم بڈیار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ مقتول کی شناخت دساکوڈی کلاجے کے مقیم یعقوب (55) کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قاسم کا اپنے بیوی جمیلہ کے ساتھ کسی بات کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا ۔ 21 نومبر کی رات وہ اپنی بیوی کے قتل کے ارادے سے اپنے سسرال پہنچا ۔ اتفاق سے جمیلہ اپنے کسی رشتہ دار کے یہاں گئی ہوئی تھی ۔ اس نے موقع پاکر آنگن میں سورہے اپنے خسرہی کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا اورپتھر سے کچل کر اس کا قتل کردیا ۔ چیخ وپکار سن کر گھر والوں کے علاوہ آس پڑوس کے بھی لوگ جمع ہوگئے ۔ انہوں نے یعقوب کو خون میں لت پت دیکھا اور ایک شخص کو موقع واردات سے فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاسم کی تلاشی کے لیے جال بچھادیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ قاسم نے اپنی بیوی جمیلہ کو یعقوب کے قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی ۔ بنٹوال پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 


 

سترہ سالہ لڑکی سڑک حادثہ میں جاں بحق 

منگلور 21؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بائک کا پہیہ کھسکنے کی وجہ سے سترہ سالہ لڑکی پیچھے سے آرہی تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آنے کی وجہ سے موقع واردات پر ہی ہلاک ہونے کی واردات سوالیا پاڈوؤ میں پیش آئی ہے ۔جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت جوسیف کالج کی پی یوسی کی طالبہ نیانا (17) مقیم کولمبے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اپنے ایک رشتہ کے ہمراہ مذکورہ لڑکی جارہی تھی کہ اچانک ایکٹوا ہونڈا گاڑی کا پہیہ کھسک گیا اور وہ زمین پر آرہی ۔ اس دوران پیچھے سے آرہی تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آگئی اور موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسکوٹر چلانے والا لڑکی کا رشتہ دار تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلا رہا تھا۔ بچپے پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے اور اسکوٹر چلارہے لڑکے کوبھی حراست میں لیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا