English   /   Kannada   /   Nawayathi

الوفا چمپئن ٹرافی : آرایس اے منکی اورسوپر اسٹار کو ہوئی جیت

share with us

شاہین کے سبھی کھلاڑی 114پر ہی ڈھیر ہوگئے ۔ جواب میں آرایس اے نے چودھویں اوورمیں اس ہدف کو حاصل کیا جس میں عالم نے 39گیندوں میں 41رنز بنائے جس میں ان کے دوچھکے اور پانچ چوکے شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ تعویذ نے بڑی تیزی کے ساتھ صرف 21گیندوں میں 53رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔آرایس اے کے گیندباز عبدالمنعم نے 3.1اوور میں 19خرچ کیے اور تین اہم وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شاہین کی جانب سے شہزان نے 4اوور پھینکے اور 13رنز دے کوئی بھی وکٹ نہیں کیا۔ اسی طرح آرایس اے منکی نے اس میچ میں نو وکٹوں سے جیت درج کی ۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا حقدار تعویذ کو قرار دیا گیا ۔ یہ ان کا اس ٹورنامنٹ میں دوسرا مین آف دی میچ کا انعام ہے ۔دوپہر میں کھیلے گئے میچ میں سوپر اسٹار نے وائی ایم ایس اے کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پہلے بازی کرتے ہوئے وائی ایم ایس نے 142رنز بنائے جس میں سلامی بلہ باز بلال نے 27گیندوں میں 24رنز اور مروان نے 22گیندوں میں 27رنز بنائے ۔ جواب میں سوپر اسٹار نے سترھویں اوور میں اس ہدف کو پار کیا اسی طرح انہوں نے سات وکٹوں سے جیت درج کی ۔ سوپر اسٹار کے ایوب نے طوفانی بلہ بازی کرتے ہوئے 12گیندوں میں 29رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ تعظیم نے 50گیندوں کا سامنا کیا اور 50رنز بنائے جسں میں دس چوکے شامل تھے۔ ان کی بہترین بلہ بازی پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا جنہوں نے اپنا انعام اپنی ٹیم کے کھلاڑی گنیش کے نام کیا جنہوں نے چار اوور میں 12رنز خرچ کیے اور ایک وکٹ حاصل کیا تھا ۔ گیندباز ی میں وائی ایم ایس کی طرف ے دانش نے چار اوور پھینکے اور دووکٹ حاصل کیے۔ دوپہر کے میچ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کرنے والے اور الوفا کے بانی جناب گنگاولی محمد اجمل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الوفا چمپئن ٹرافی 2014کے میڈیا پارٹنر فکروخبر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے روزانہ شائع ہونے والی اردو ویڈیو نیوز اور ہفتہ وار سیدھی بات کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ 
بی جے پی لیڈر پر عورت کے ساتھ بدسلوکی کرکے دھمکی دینے کا الزام 
کارکلا 18دسمبر (فکروخبرنیوز) یہاں کے ایک بی جے پی لیڈر پر مقامی عورت نے گھر میں گھس کر ظلم و زیادتی کرنے کا الزام لگاتے 
ہوئے کارکلا پولس تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔اطلاع کے مطابق کارکلا تعلقہ کی بی جے پی اقلیتی شعبے کی سکریٹری سمیت ۳ افراد کے خلاف اجئے کاروناجی نامی علاقے کے پولس تھانے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ شکایت کرنے والی عورت جس کا نام زینت زوجہ ابراہیم ہے اس نے شکایت میں درج کرایا ہے کہ 14دسمبر کے روز دوپہر کے وقت میں محمد میراں عباس (40) شروان (42) قادر (45)نے یہاں کے ایک جگہ پر کمپاؤنڈ بنانے کے مسئلے کو لے کر ان کے شوہر کو دھمکی اور اسی دن عصر میں زینت کے ساتھ بدسلوکی پر اُتر آئے ، جنسی حملہ کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور حملے میں چہرے اور کان پر چوٹیں پہنچی ہیں، اُسکی چیخ و پکار سن کر جب پاس پڑوس کے لوگ آنے شروع ہوئے تو تینوں راہ فرار اختیار کی،معاملہ درج کرکے تحقیقات جاری ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا