English   /   Kannada   /   Nawayathi

معشوقہ کو موت کے گھاٹ اُتارنے کے بعد عاشق کی خودکشی(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

تارا بیوہ تھی اور نوین اپنی بیوی کو چھوڑ چکا تھااور دونوں کو اپنی اپنی اولاد بھی ہیں، بتایاجارہاہے کہ آج صبح کے اوقات میں نوین اپنی معشوقہ تاراکے والدین سے ملا اور پھر شادی رچانے کی اجازت مانگی، مگر تارہ کے والدین نے نہ صرف اس سے انکار کیا بلکہ تارا سے تعلقات بھی توڑ لے، اس کے بعد نوین نے تارا کو اپنے ساتھ لے کر سامنے ہی موجود ایک کارپوریشن بینک کی قدیم عمارت میں داخل ہوا، پہلے تارا کو موت کے گھاٹ اُتارنے کے بعد پہلے تارا کا قتل کردیا اس کے بعد خود بھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ایس پی راجیندرا پرساد، پڈوبدری سرکل انسپکٹر وغیرہ نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کو بھیج دیا گیا تھا۔ 


اے ٹی ایم فراڈ : خاتون بیس ہزا رروپئے کھوبیٹھی 

اُڈپی 17دسمبر (فکروخبرنیوز ) ایک انجان کال کی وجہ سے ایک عورت نے اپنے سیونگ اکاوئنٹ سے قریب بیس ہزار روپئے ہاتھ سے کھو بیٹھنے کی واردات یہاں شہر میں پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق کاڈی بیٹو نامی علاقے مقیم راجشری نے یہاں منی پال پولس تھانے میں ایک شکایت درج کی ہے جس کی تفصیلات یہ ہیکہ راجشری نے ایک انجان کال اپنے موبائیل فون پرجب ریسیوکیا تو سامنے سے ایک شخص خودکو اسٹیٹ بینک دہلی کا مینیجر ثابت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈیبٹ کارڈ کی ویلڈٹی (استعمال کی تاریخ) ختم ہونے کو آرہی ہے لہٰذا وہ ان کے سیونگ اکاؤنٹ نمبر اور پن نمبر کے ساتھ ساتھ 16ڈجٹ والا پن بھی دیں۔ اس کے پوچھے جانے پر جب تمام چیزیں فراہم کی گئی اور پھر اس کے بعد اپنے اے ٹی ایم کارڈ کو چیک کرنے کے لیے اے ٹی ایم مشین میں اپنا بیلنس چیک کیا تو اکاؤنٹ سے بیس ہزا ر روپئے نکال لئے گئے تھے۔ منی پال پولس تھانے میں معاملہ درج کرلئے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔


کالج گرل نے آٹو ڈرائیور کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کردی

منگلور 17دسمبر (فکروخبر نیوز ) ایم جی روڈ پر واقع ایک کالج کی بی سے اے سال اول کی طالبہ نے یہاں برکے پولس تھانے میں ایک آٹور رکشہ ڈرائیور کے خلاف جنسی ہراسانی کیس درج کرائی ہے۔ شکایت میں طالبہ نے سنتوش نامی رکشہ ڈرائیور پر الزام لگایا ہے کہ گذشتہ جون کے مہینے سے وہ اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرتاہے جب وہ کالج آنے جانے کے لیے پیدل ہوسٹل سے کالج کی جانب جاتی ہے۔ برکے پولس تھانے کیس شکایت درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔ 


نابالغوں کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی: چائلڈ ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے روکا تھا شادی 

پتور 17دسمبر (فکروخبرنیوز ) نابالغوں کے مابین ہونے جارہی ایک شادی کو مقامی عوام کی شکایت کی بنا پر پولس افسران کی جانب سے روکے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق چائلد ڈیپارٹمنٹ کے مدد سے مقامی افراد کی جانب سے ایک شادی کو روکا گیا ہے جو کہ دیکشت گوڈا اور پرمیتا نامی دلہا،دلہن کے مابین شادی ہورہی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی عمر صرف 17سال ہے جب کہ لڑکی ابھی ابھی بلوغیت کو پہنچی تھی۔ پولس کی موجود گی میں چائلڈ ڈیپارٹمنٹ نے اہلِ خانہ سے تحریری طور پر یہ حلف نامہ لیا ہے کہ وہ 21سال سے پہلے وہ لڑکے کی شادی نہیں کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا