English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرے فون کو پیگاسس کے ذریعہ ہیک کرلیا گیا ہے ، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا الزام

share with us

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی اور ان کی میڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے بدھ کو الزام لگایا کہ ان کا فون پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ہیک کر لیا گیا ہے۔

التجا مفتی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ایک ایپل الرٹ ملا ہے کہ میرا فون Pegasus کے ذریعہ ہیک کر لیا گیا ہے جسے GOI (حکومت ہند) نے تسلیم کیا ہے اور ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے ۔" انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) پر بھی الزام لگایا۔ التجا مفتی نے لکھا کہ  "بی جے پی بے شرمی سے خواتین کونشانہ بنارہی ہے  صرف اس وجہ سے کہ ہم ان کے آگے گھٹنے نہیں ٹیک رہے ،انہوں نے سوال کیا کہ وہ  کتنا نیچے گریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ "مسئلہ یہ ہے کہ ایپل نے صرف ایک وارننگ جاری کی ہے، لیکن اس سے ہونے والے نقصان کی حد نہیں بتائی گئی،" انہوں نے کہا۔ "مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے فون اور ای میل دونوں کی جانچ کرنی ہوگی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس میں حکومت ملوث ہے کیونکہ جیسا کہ ایپل نے خود کہا ہے کہ اس طرح کے اسپائی ویئر بہت مہنگے ہوتے ہیں۔

کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے فون پر لاک ڈاؤن موڈ کو فعال کرے اور پھر اپنے فون کو جدید ترین سافٹ ویئر ورژن میں اپ ڈیٹ کرے۔

گزشتہ سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے شہریوں کی غیر مجاز نگرانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے اس نے جو کمیٹی مقرر کی تھی، اس نے کہا تھا کہ "حکومت نے تحقیقات میں مکمل تعاون نہیں کیا"۔

سپریم کورٹ کی طرف سے 2022 میں قائم کی گئی ایک ماہر کمیٹی نے جانچ کی گئی 29 فونز میں سے پانچ میں میلویئر کا پتہ لگایا تھا، حالانکہ پیگاسس اسپائی ویئر کے استعمال ہونے کا کوئی حتمی ثبوت قائم نہیں کیا جاسکا۔

 
 

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا