English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم ایل اے بھرت شیٹی کے بیان پر کانگریس لیڈر نے دیا سخت جواب

share with us

منگلورو09؍جولائی 2024: اگر بھرت شیٹی میں ہمت اور طاقت ہے تووہ ہمارے عام کاکن پر ہاتھ ڈال کر دکھائیں۔ اس بات کا اظہار آج ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر اور سابق وزیر رماناتھ رائے نے ایم ایل اے بھرت شیٹی کے راہل گاندھی پر کیے گیے تبصرے پر کیا۔

یاد رہے کہ بھرت شیٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ راہل گاندھی ہندو مخالف ہیں اور انہیں پارلیمنٹ میں بند کرکے تھپڑ رسید کرنا چاہیے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کے بارے میں ان کے تبصروں پر بھرت شیٹی کے خلاف از خود مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے بی جے پی پر راہل گاندھی کے بیان کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔رائے نے ملک کے لیے ان کے خاندان کی قربانیوں پر زور دیتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا دفاع کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا