English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کا ہوائی سفر مزید ہوگا سستا ، دبئی میں مقیم مسلم تاجروں کا خواب شرمندۂ تعبیر

share with us

08؍جولائی 2024 : دبئی میں رہائش پذیرغیرمقیم ہندوستانی تاجرعفی احمد اورایوب کالدا نے ایئر کیرالا کے نام سے ہندوستان میں سب سے سستے ہوائی سفر کیلئے وزارت کی جانب سے این او سی حاصل کرلیا ہے۔ یہ کمپنی تین سال کیلئے اپنی خدمات انجام دے گی۔

غیر مقیم ہندوستانی کا ہندوستان میں ارزاں ترین ہوائی سفر کی شروعات کرنے کا خواب اس وقت حقیقی شکل اختیار کرنے کے اور قریب پہنچ گیا جب ایئر کیرالا نامی کمپنی کو ہندوستانی وزارت جہاز رانی کی جانب سیسنیچر کو نو آبجیکشن سرٹفیکیٹ(این او سی)حاصل ہو گیا، یہ اعلان دبئی میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔اس این او سی کو جو زیٹ فلائی ایوی ایشن کے نام سے رجسٹر تھی خلیج ٹائمس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کو ہندوستان میں تین سال کیلئے اپنی عوامی ہوائی خدمات شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے تاجرعفی احمد اور ایوب کالدا کے ذہن کی اپج ایئر کیرالاجنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالا کی پہلی مقامی ہوائی کمپنی ہو گی۔ خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے عفی احمد نے کہا ’’یہ ہماری سخت محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے، میں اورمیرے شراکت دار نے اس خواب کو حقیقت بنانے کیلئے انتھک کوششیں کیں، کئی لوگوں نے اس پر سوال اٹھائے، کئی نے اسے مسترد کر دیاکہ یہ خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا۔ہم جانتے ہیں ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، لیکن این او سی کا مل جانا اس منزل کی جانب بڑاقدم ہے۔واضح رہے کہ عفی احمد جب اپنی ویب سائٹ بنارہے تھے تو ایک نا م پر وہ رک گئے اور اسے خریدنیکی جانب پیش رفت شروع کر دی، ’اسمارٹ ٹراویل‘ کمپنی کے بانی عفی احمد نے اس وقت سب کو حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے انٹر نیٹ کے ڈومین نام ’’ائیر کیرالا ڈاٹ کام‘‘ کیلئے مقامی کمپنی کو دس لاکھ درہم کی خطیر رقم ادا کی تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس منصوبہ کو دوبارہ زندہ کر دیا جس کی کوشش 2005ء میں کیرالا کی حکومت کر چکی تھی۔

(انقلاب)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا