English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 12 افراد لقمہ اجل

share with us

08؍جولائی 2024 : انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سونے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے حادثہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق 18 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے، شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے قبل مغربی افریقی ملک مالی میں سونے کی کان دھنس گئی تھی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

مالی کے جنوب مغرب میں واقع سونے کی ایک کان گزشتہ روز دھنس گئی تھی۔ سونے کی کانوں میں اسکے طرح کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا