English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ اور ہوناور کے بعد اب بھٹکل کے تمام اسکولوں میں بھی تعطیل کا اعلان

share with us

08؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) ضلع اڈپی ، ہوناور اور کمٹہ میں بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ضلع اڈپی اور جنوبی کنیرا میں بڑے پیمانے ہوئی بارش کی وجہ سے منگل 9 جولائی کو پورے ضلع کے تمام اسکولوں اور پی یو کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح بھٹکل ، ہوناور اور کمٹہ میں بارش کو دیکتھے ہوئے کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ساحلی علاقے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ اُڈپی، دکشینا کنڑ اور اترا کنڑ اضلاع میں شدید بارش جاری ہیں۔ آنگن واڑی مراکز، پرائمری اور ہائی اسکولوں اور پی یو سی کے لیے احتیاطی تعطیل کا مقصد جاری خراب موسم کے درمیان حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، بارش نے کئی نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، جس سے تقریباً 150 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ آئی ایم ڈی نے ساحلی علاقے میں اگلے 4-5 دنوں تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 1.3 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جیسا کہ اُڈپی کے ضلعی حکام نے اطلاع دی ہے۔

ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چوکنا رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا