English   /   Kannada   /   Nawayathi

'عرض  ہے'کے معیاری ادبی سلسلہ اشعار کی ترسیل کا ایک سال مکمل ۔ کمیٹی کو ادب  نوازوں کے ذوق کی تسکین کا  یقین 

share with us

بھٹکل ( پریس ریلیز/ فکر وخبر) 8/ جولائی :  گذشتہ سال محرم الحرام 1445کے آغاز میں  بھٹکل میں نوواردان ادب کی جانب سے قائم کی گئی محفل شعر و ادب  سے وابستہ نوجوانوں نے معیاری اردو اشعار کی ترسیل کے سلسلے کو جاری کیا تھاجسے ذی الحجۃ کے اختتام کو ایک سال مکمل ہوگیا۔  ْْ ْعرض ہےٗٗٗٗ  کے عنوان سے  اس سلسلہ اشعار کو نوجوانوں نے بلا ناغہ مکمل پابندی کےساتھ جاری رکھا ۔ ایک سال کی تکمیل کے موقع پرمحفل شعر و ادب  مشاعرہ کمیٹی کے معاون سکریٹری محی الدین بشار رکن الدین شیکرے ندوی نے  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے میڈیا کو یہ جانکاری دی ۔ انہوں نے  بتایا کہ  ہماری ادبی کمیٹی نے عمدہ اشعار کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کی ، اور پابندی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رکھا ۔  
 بشار ندوی کے مطابق ایک سال کی تکمیل کے موقع پر لئے گئے ایک جائزے  میں پایا گیا  کہ  'عرض ہے'  گروپ  نے ہر جمعرات کو درود شریف  کی تذکیر کے ساتھ اردو  شاعری  کے نعتیہ ذخیرے سے بہت ہی چنید ہ اشعار سے  قارئین کو محظوظ ہونے کا موقع دیا  اس کے لئے ادبی کمیٹی نے روزانہ سینکٹروں لوگوں تک پہنچنے  کی کوشش کی اور اس کے لئے سماجی ذرائع ابلاغ میں انسٹا گرام، فیس بک ، وہاٹس ایپ  سمیت ٹیلیگرام کا  بھی بھر پور سہارا لیا گیا۔ 
دلچسپ بات بات یہ ہے کہ'عرض ہے' کی ادبی کمیٹی نے اردو کی غزلیہ شاعری کے رنگا رنگ نمونوں کو پیش کر کے قارئین  کے ذوق کی بھر پور تسکین کی ۔ ملک اور بیرون ملک میں ہونے والی سیاسی اور سماجی تبدیلیوں کے ساتھ تاریخ کے اہم واقعات کی یاد دہا نی کے لئے بھی ان ایام کی مناسبت  سے اشعار روانہ کیے گئے  جس پر قارئین  کی جانب سے گراں تعاون   سے  بہت ہی حوصلہ افزا ئی  ہوئی  اورکام جاری رکھنے میں ہمت ملی ۔ اس کے لئے ہم تمام قارئین کا بصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 
سلسلہ کے آغاز میں نعتیہ اشعار اور غزل کے اشعار کی ریل کا بنا کر بھیجنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تھا لیکن تکنیکی دشواریوں کی وجہ کچھ ہی ہفتوں  تک اس پر عمل ہو سکاالبتہ امیج بنا کر اشعار کی ترسیل برابر کی جاتی  رہی۔  نئے سال کے موقع پر اشعار کی ریل بنانے کا بھی منصوبہ دوبارہ زیر غور ہے ۔   
خیال رہے کہ سن 2008 میں بھٹکل کے ایک نوجوان نے ٹیکسٹ میسیج کے ذریعہ اردو کے اشعار بھیجنے کا سلسلہ  شروع کیا تھا جو 2013 تک پابندی کے ساتھ جاری تھا لیکن بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے بعد وہ سلسلہ موقوف ہو گیا جس کو دوبارہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ گذشتہ سال محرم کی پہلی تاریخ کو شروع کیا گیا  ۔اسی طرح بھٹکل میں محفل شعر و ادب  نےادبی ماحول کو فروغ دینے اور تعمیری فکر کی اشاعت کے لئے پچھلے  دو برسوں میں   کئی اہم طرحی اور غیر طرحی شعری نشستیں بھی  منعقدکی ہیں جس میں یہاں کے کئی  بزرگ شعرا کے ساتھ نوآموز اور مبتدی شعرا نے بھی حصہ لیا ہے ۔ 
تاسیسی کمیٹی کے سرگرم رکن ماعز ایم جے ندوی اور مفتی محمد بلال خطیب ندوی نے بھی قارئین کے گراں قدر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی گذارش کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا