English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے باک صحافی نوین کمار کی بھٹکل آمد  ، میڈیا کے دوستوں سے کی ملاقات

share with us

بھٹکل :7 جولائی 2024 (فکرو خبر  نیوز) مین اسٹریم میڈیا کی جانب داری سے تنگ آکر متبادل میڈیا کے ذریعہ اپنی بے باک صحافت کے نقوش چھوڑنے والے  ہندی  کے  نوجوان صحافی مسٹر نوین کمار نے اپنے ایک نجی سفر کے دوران آج دو پہر کو بھٹکل میں ادب اور صحافت سے وابستہ افراد سے ملاقات کی ۔ مہاراشٹرا کے شہر مہاڈ اورکرناٹک کےاتر کنڑا ضلع  کے کاروار سے ہوتے ہوئے  مسٹر نوین کماربھٹکل میں موجود نوجوان صحافی سید سالک احمد ندوی کی دعوت پر وہ آج بھٹکل  پہنچ گئے تھے۔  اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے پانچ دیگر ساتھی بھی اس وفد میں شریک تھے۔ بھٹکل  کے آزاد نگر میں واقع ان کے مکان پر نوین کمار کا استقبال کرنے کے لیے بھٹکل کی معروف شخصیات میں سے ایک جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب سمیت صحافت اور ادب سے وابستہ دیگر نوجوان بھی قابل ذکر تعداد میں موجود تھے۔ نوین کمار نے اس موقع پر بھٹکل میں ان کے یوٹیوب چینل ارٹیکل 19 کے مداحوں کو دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ نورالسعد میں  ظہرانے کے بعد مسٹر نوین کمار نے یہاں کے لوگوں سے بھٹکل کی سماجی اور سیاسی صور تِ حال جاننے کی کوشش کی۔ اپنے نجی دورے پر بھٹکل تشریف لائے نوین کمار نے یہاں کی مختلف ملی تنظیموں اور اداروں کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔

 خیال رہے کہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے اور ناکامیوں پر  سرکار کوآئینہ دکھانے کے لیے مشہور صحافی نوین کمار اس سے پہلے ’’آج تک چینل‘‘ کے پرائم ٹائم کے اہم پروگراموں میں بلیٹن  پروڈویسر سمیت اسکرپٹ رائیٹر  کے طور پر  بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اس سے پہلے نیوز 24 میں " یہ ہے انڈیا "  نام کے پروگرام کے لئے بھی وہ عوام کی نظروں میں بہت ہر دل عزیز رہے ہیں۔  گزشتہ پانچ برسوں سے وہ ٹیلی ویژن کی دنیا کی چکاچوند سے الگ ہو کر یوٹیوب اور دیگر متبادل میڈیا کے سہارے اپنی آواز لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ارٹیکل 19 کے نام سے یوٹیوب چینل پر وہ ملک اور بیرون ملک کی سیاسی سماجی صورتحال پر بڑی بے باکی سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ نوین کمار پچھلے کئی برسوں سے ان لوگوں کی آواز بنتے جا رہے ہیں جنہیں پوری منصوبہ بندی کے ساتھ مین اسٹریم سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ مسٹر نوین سماج میں دلتوں، آدیواسیوں، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مسائل پر اپنی بے باکانہ رائے کا اظہار کرنے کے لیے مشہور ہیں۔  مختصر وقت کے لئے بھٹکل آنے کے باوجود انھوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا