English   /   Kannada   /   Nawayathi

زینب فاطمہ کے پانچ کروڑ کے مکان پر چلا یوگی کا بلڈوزر

share with us

20؍جون 2024 (فکروخبرنیوز) لوک سبھا انتخابات کے بعد یوگی کی بلڈوزور کارروائی دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق عتیق احمد کے بھائی اشرف کی بیوی زینب فاطمہ کے عالیشان گھر پراب بلڈوزور کارروائی ہوئی، زینب فاطمہ اب تک فرار ہے۔ وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکی ہے لیکن اس کی غیر موجودگی میں پریاگ راج واقع اس کا عالیشان گھر آج منہدم کر دیا گیا۔ زینب فاطمہ کی عالیشان کوٹھی پر آج پولیس فورس کی موجودگی انتظامیہ نے بلڈوزر کارروائی کی اور دیکھتے ہی دیکھتے 5 کروڑ کی ملکیت زمین دوز ہو گئی۔

یہ کارروائی وقف بورڈ کی 50 کروڑ روپے کی ملکیت ہضم کرنے کے معاملے میں انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف نے پریاگ راج واقع صلاح پور میں وقف بورڈ کی زمین پر قبضہ کر کے اپنی شریک حیات زینب کے لیے 5 کروڑ روپے کی عالی شان کوٹھی تعمیر کروائی تھی۔ آج دوپہر پی ڈی اے (پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے بلڈوزر نے اسے منہدم کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی اے کے زونل افسر کی قیادت میں تین ٹیمیں صلاح پور پہنچی تھیں۔ پولیس افسران سے فورس بھی منگوائی گئی تھی تاکہ حالات بے قابو نہ ہونے پائے۔ کارروائی کے دوران موقع پر اے سی پی کی قیادت میں کئی تھانوں کی فورس تعینات رہی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشرف نے اپنی بیوی کے لیے 50 کروڑ سے زیادہ کی وقف ملکیت پر قبضہ کرکےیہاں گھر بنایا تھا۔ اسے منہدم کرنے کا حکم ہوا تو انتظامیہ نے اس کوٹھی کو آج گرا دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا