English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ٹماٹروں کی قیمتوں نے نیندیں اڑادیں ، فی کلو کی قیمت سو سے پار

share with us

بھٹکل 20؍جون 2024 )فکروخبرنیوز)  شہر میں آج ٹماٹر کی قیمتیں سو سے پار ہوچکی ہیں۔ جیسے ہی مانسون کا اغاز ہوگیا ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں جس کا اثر عوام کی جیبوں پر پڑا۔

ٹماٹر کی قیمت جو دو ہفتے پہلے اوسطاً 30 سے 35 روپے فی کلو تھی، اچانک 80  اور آج 100 روپے تک پہنچ گئی۔

ٹماٹر اور دیگر سبزیاں مہاراشٹر کے بیلگاوی، سولاپور سے بھٹکل سمیت ضلع کے بیشتر ترکاریوں کی دکانوں میں سپلائی کی جا رہی ہیں۔ ٹماٹر اگانے والے علاقوں میں مسلسل بارشوں سے فصلیں ضائع ہوگئیں جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مزید چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

کچھ روز قبل پھلی کی قیمت بھی 250 کے پار پہنچ چکی تھیں لیکن اب اس کی قیمت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے اور اب بعض دکانوں میں سو روپیے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے لیکن ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

پہلے کولار سیکشن سے ٹماٹر سپلائی کیے جا رہے تھے۔ وہاں بھی شدید بارش کے بعد فصل کم ہوئی ہے اور اب جنوبی مہاراشٹر میں اگنے والے ٹماٹر کی سپلائی ہورہی ہے۔ بیلگام سے بھی شہر میں ٹماٹر آرہے ہیں لیکن ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا