English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی : ملازمین کی ہوشمندی سے پٹرول بنک پر بڑا حادثہ ٹلا

share with us

اڈپی 19 جون 2024 : اُڈپی کے سٹی بس اسٹینڈ کے قریب واقع ایک پٹرول بنک کے جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس پر بنک پر موجود ملازمین کی ہوشمندی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹلا۔

اطلاعات کے مطابق کل منگل 18 جون کوپمپ کے جنریٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جیسے عملہ نے آگ کے شعلے دیکھے تو جنریٹری کو دھکادیتے ہوئے پٹرول بنک سے دور لے گیے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ کچھ ہی منٹوں میں آگ بجھانے میں انہیں کامیابی ملی۔ فائربریگیڈ عملہ نے بھی موقع پر پہنچ آگ بجھانے میں پٹرول بنک کے ملازمین کی مدد کی۔

بتایا جارہا ہے کہ فوی طور پر آگ پر قابو پانے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا