English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں اب تک ایک ہزار پانچ سو سے زائد بکروں کی عمل میں آئی قربانی

share with us

بھٹکل19؍جون 2024 (فکروخبرنیوز) شہر میں عیدالاضحیٰ کے ایام پورے جوش وخروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔ عید قرباں پر ہر سال یہاں ہزاروں کی تعداد میں جانور اللہ کے راستے میں قربان کیے جاتے ہیں اور ہزاروں کلو گوشت اپنے رشتہ داروں اور مساکین اور فقراء میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

بھٹکل میں بکرا منڈی کی بھی ایک الگ پہچان ہوتی ہے۔ قربانی کے ایام قریب آتے ہی اہم شاہراہ کے کناروں پر بکروں کی منڈیاں سجتی ہے اورشہر کے علاوہ اطراف میں کمٹہ ، ہوناور ، مرڈیشور ، منکی ، انکولہ یہاں تک کے کاروار سے بھی لوگ یہاں آکر بکرے خریدتے ہیں۔ امسال بکروں کی فی کلو قیمیت 430 سے 450 کے درمیان ہے۔ اور اب تک ایک ہزارپنچ سو سے زائد بکرے اللہ کی راہ میں قربان کیے جاچکے ہیں۔

فقہ شوافع کے مطابق ایامِ تشریق 13 ذی الحجہ تک ہے اوربھٹکل میں چاروں دن پورے اہتمام کے ساتھ قربانی کی سنت ادا کی جاتی ہے۔ امسال قصائیوں کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ قربانی کے دو دن پہلے ہی سے قصائی کو اپنے یہاں آنے کی دعوت دی جارہی ہے۔ ایک قصائی نے فکروخبر سے کہا کہ ہم پانچ لوگ ایک دن میں کئی کئی جانور کا چمڑہ نکال اسے صاف کرتے ہیں اور ان چار دنوں میں ان کی اچھی خاصی آمدنی ہوجاتی ہے۔ اس کے مطابق آس پاس کے علاقوں میں سب سے زیادہ جانور بھٹکل ہی میں ذبح کیے جاتے ہیں جس کے لیے دیگر علاقوں ہاویری ، ہبلی سداپور،ساگر، ہانگل اور دیگر علاقوں سے بھی لوگ یہاں قصائی کے کام لیے آتے ہیں جس کا وہ خاطر خواہ فائدہ بھی حاصل کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا