English   /   Kannada   /   Nawayathi

امیزون کے پیکج سے نکل آیا کوبرا !

share with us

بنگلورو: بنگلورو کے ایک جوڑے کو اس وقت پسینے چھوٹ گئے جب انہیں اپنے ایمیزون پیکیج کے ساتھ زہریلا کوبرا بھی ڈلیور کر دیا گیا۔ اس جوڑے نے آن لائن ریٹیل کمپنی سے ایکس بکس کنٹرولر کا آرڈر دیا تھا لیکن جب انھیں پیکج ملا تو اس باکس کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیپ سے ایک کوبرا چپکا ہوا تھا۔

اس آئی ٹی پروفیشنلز جوڑے کا تعلق سرجاپور سے ہے۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔ اس جوڑے نے پیکج سے چپکے پوئے کوبرا کا ایک ویڈیو بنایا جو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ایمیزون انڈیا حرکت میں آگیا۔ کمپنی کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ کمپنی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایمیزون کے ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ، "ہمارے صارفین، ملازمین اور ساتھیوں کی حفاظت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔ ہم صارفین کو خریداری کا ایک قابل اعتماد تجربہ فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم بہتر سے بہتر انداز میں صارفین کو سہولت فراہم کریں۔ ہم صارفین کی تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اور اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں،"

آئی ٹی پروفیشنل جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایمیزون سے ایکس بکس کنٹرولر کا آرڈر دیا تھا اور پیکیج میں ایک زندہ سانپ ملا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس پیکج کو ڈیلیوری پارٹنر نے ان کے ہاتھوں میں تھمایا تھا نہ کہ اسے گھر کے باہر چھوڑا گیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پورا واقعہ کیمرے میں قید کر لیا گیا ہےہے، اور اس کے عینی شاہد بھی موجود ہیں۔

جوڑے کے مطابق، سانپ کی شناخت ہو گئی ہے وہ ممکنہ چشم کشا کوبرا ہے جو ناجا ناجا نسل سے ہو سکتا ہے۔ یہ سانپ کرناٹک میں پایا جاتا ہے۔ جوڑے نے بتایا کہ سانپ ٹیپ سے چپکا ہوا تھا اور اس نے گھر یا اپارٹمنٹ میں کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

آئی ٹی پروفیشنل جوڑے کے مطابق انھیں آن لائن فرم نے پوری رقم واپس کر دی ہے۔ لیکن وہ حیران ہیں کہ "ایک انتہائی زہریلے سانپ کے ساتھ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انہیں کیا ملا؟"

متاثرہ جوڑے نے الزام لگایا کہ یہ سکیورٹی کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے۔ جو ایمیزون کی لاپرواہی اور ان کی ناقص نقل و حمل/گودام کے حالات اور نگرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا