English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں بارش کے پیشِ نظر عید الأضحیٰ کی نماز جامع اورجمعہ مسجد میں ادا کی جائے گی ، جانیے کس وقت کونسی مسجد میں ہوگی نماز؟

share with us

بھٹکل15؍جون 2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں امسال بارش کے پیشِ نظر عید الأضحیٰ کی نماز جامع مسجد اور جمعہ مساجد میں ادا کی جائے گی۔

عیدگاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق جامع مسجد بھٹکل ، خلیفہ جامع مسجد ، تنظیم جمعہ مسجد ، بلال جمعہ مسجد ، مخدومیہ جمعہ مسجد میں سات بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی اور مدینہ جمعہ مسجد ، مسجد نور ، مسجد ابوذر ، مسجد حمزہ ، مسجد بدریہ ، مسجد احمد سعید ، مسجد امام بخاری میں سوا سات بجے عید الأضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔

مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے اعلان کے مطابق جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد میں سوا سات بجے اور جامع مسجد تینگن گنڈی میں ساڑھے سات بجے عیدالآضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا