English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس سال الجزائر سے 130 سالہ خاتون فریضۂ حج کی ادائیگی کریں گی، جانیے مزید تفصیلات

share with us

الجزائر سٹی:15/جولائی/2024ء(فکروخبر/ذرائع) الجزائر سے 130 سالہ خاتون فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں جہاں ایئرلائن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 130 سالہ سارہ ہدیٰ کا ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا اور معمر ترین حاجی ہونے پر تحائف بھی پیش کیے۔

اس موقع پر سارہ ہدیٰ بہت خوش نظر آرہی تھیں اور اپنے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مختصر گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر پہنچ کر مسرت محسوس کر رہی ہوں۔

 

5678

 

خوش قسمت سارہ ہدیٰ نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند ہونے سے پہلے ان آنکھوں سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کا دیدار کروں۔

واضح رہے کہ رواں برس دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں حاجی مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ آج سے مناسک حج کا آغاز ہوگیا جب کہ کل یوم عرفہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا