English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگلی ہاتھی سڑک پر کھڑے رہنے سے ٹرافک نظام درہم برہم ، دو کلومیٹر تک سواریوں کی لگ گئیں قطاریں

share with us

بیلتنگڈی13؍جون 2024: جنگلی ہاتھیوں کے سڑک پر کھڑے رہنے سے تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد ٹرافک نظام درہم برہم رہا۔

خبر کے مطابق بدھ کی رات دیر گئے چرماڈی گھاٹ سڑک پر سفر کرنے والی ایک بس کو اس وقت اچانک رکنا پڑا جب سڑک پر ایک جنگلی ہاتھی نمودار ہوا۔ بس ڈرائیور نے سڑک کے درمیان ہاتھی کو کھڑے دیکھ کر فوراً بریک لگا دی، جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ٹریفک نظام میں خلل واقع ہونے سے گاڑیاں تقریباً دو کلومیٹر تک قطار میں کھڑی تھیں کیونکہ ہاتھی 30 منٹ تک سڑک پر کھڑا رہا اور آخر کار جنگل میں واپس چلا گیا۔

مقامی باشندوں نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران چرماڈی گھاٹ کے علاقے میں جنگلی ہاتھیوں کے زیادہ دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات سے ہاتھی کو منتقل کرنے کے لیے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا