English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناگپور کی بارود فیکٹری میں دھماکہ کے بعد افرا تفری کا ماحول، 5 خواتین سمیت 6 جاں بحق، کئی لوگ زخمی

share with us

13؍جون 2024 : (قومی آواز) مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں جمعرات کی دوپہر ایک فیکٹر میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 6 مزدوروں کی موت واقع ہو گئی ہے جن میں 5 خواتین شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ بنانے والی فیکٹری میں یہ دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تو کئی مزدور فیکٹری کے اندر کام کر رہے تھے۔ انہی میں سے تقریباً 6 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم 3 مزدور زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

دھماکہ کی خبر فوری طور پر فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی کچھ گاڑیاں اور ایمبولنس جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ فیکٹری کے اندر پھنسے لوگوں کو فوری طور پر باہر نکالنے کی کوششیں شروع ہو گئیں اور زخمیوں کو اسپتال کے لیے روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمانا علاقے میں موجود چامنڈی بارود کمپنی میں یہ دھماکہ تقریباً ڈیڑھ بجے ہوا۔ دھماکہ کی آواز اس قدر تیز تھی کہ آس پاس کے کئی علاقوں تک اس کی گونج سنی گئی۔ دھماکہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں کئی کلومیٹر دور تک دیکھا گیا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کی تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد بھی آگ پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ جائے حادثہ پر انتظامیہ کے کئی افسران بھی پہنچ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا