English   /   Kannada   /   Nawayathi

نامعلوم شرپسندوں نے کیا بس پر پتھراؤ : مسافر محفوظ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

واضح رہے کہ کل ہندو جاگرن ویدیکے کے کارکنوں نے اسی تنظیم کے فعال کارکن منوج کمار کے خلاف غنڈہ ایکٹ نافذ کئے جانے کو لے کر مشتعل ہوگئے تھے اور اس فیصلے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج منگلور میں بند کا اعلان کیا تھا ۔ شبہ ظاہر کیا جارہا کہ بس پر پتھراؤ بھی اسی تنظیم کے کارکنوں نے کیا ہے ۔ کنکناڈی پولیس تھانہ کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ کے ایس آرٹی بس کے افسران نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا ہے۔ 


شیام پرساد خودکشی معاملہ : آرایس ایس لیڈرکلڈکا بھٹ کے نام سمن جاری 

منگلور 03؍ نومبر (فکروخبرنیوز) پتورکے شیام پرساد شاستری (55) کے مبینہ خودکشی معاملہ کی تفتیش کررہی سی آئی ڈی خصوصی ٹیم نے تحقیقات کے لیے آر ایس ایس کے لیڈر ڈاکٹر کلڑکا پربھاکر بھٹ کو سمن بھیجا ہے۔ ملحوظ رہے کہ شیام پرساد نے ماہ اگست میں اپنے ہی بندوق سے گولی مار کر خود کشی کرلی تھی اور ڈیتھ نوٹ میں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ ان کے بھائی دیواکر شاستری اور بہنوی پریملاشاستری رام کو چندرا پور مٹھ کے خلاف جنسی ہراسانی معاملہ درج کرنے کے بعد مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ کے پیچھے پرساد شاستری کو ذہنی اذیت دی جارہی تھی اور ان کو فون کالس کے ذریعہ دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں۔ ذرائع نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ سی آئی ڈی کو ملی اطلاع کے مطابق شیام پرساد شاستری کوخود کشی سے پہلے آرایس ایس کے لیڈر کلڈکا بھٹ کی جانب سے ایک دھمکی آمیزفون آیا تھا ۔ اسی پر کاروائی کرتے ہوئے سی آئی ڈی نے کلڑکا بھٹ کو سمن بھیجا ہے ۔ 


سماجی کارکن فیاض ملا نے بھٹکل سرکاری اسپتال میں پھل تقسیم کیے 

بھٹکل 03؍نومبر (فکروخبرنیوز) یومِ عاشورہ کی مناسبت سے آج شہر کے سرکاری اسپتال میں سماجی کارکن جناب فیاض ملا کی جانب سے مریضوں میں پھل تقسیم کرکے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جناب فیاض ملا پچھلے آٹھ سال سے یومِ عاشورہ کے موقع کی مناسبت سے مریضوں میں پھل تقسیم کرتے آرہے ہیں ۔ ان کے اس عمل کو کئی سارے لوگوں نے سراہتے ہوئے مستقبل میں جاری رکھنے کی امید بھی ظاہر کی۔ اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ آئی ایم ارشاد ڈاٹا ، صادق نائیطے ،یحیٰ ملا ، ایم ثوبان آرمار ، ابان ملا اور ڈاکٹر کرشنا وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا