English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست بھر میں بچے و خواتین و طالبات محفوظ نہیں (مزید خبریں )

share with us

ریاست بھر میں کئی اس طرح کے گھناؤنے جرائم منظر عام پر آنے کے باوجود ریاستی حکومت اس کے سدباب کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے اندر کئی سارے ایسے جرائم پیش آئے جیسے کالج کیمپس میں بالخصوص طالبات پر کئی سار ے مظالم ڈھائے گئے اور اسکولی طالبات کو جسمانی ہراساں کیا گیا۔مگر حکومت ابھی تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے جرائم میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ بیلتنگڈی کے سوجنیا ریپ معاملہ ، رتنا کوٹاری کا ریپ اینڈ مرڈر کیس ہو یا ، منی پال یونیورسٹی کی میڈیکل طالبہ کا ریپ معاملہ ، ڈیرل کٹے کی میڈیکل طالبہ کا ریپ معاملہ یا پھردو دن قبل پیش آنے والی بھیانک واردات جس میں تیرتھ ہلی کی چودہ سالہ طالبہ کی پراسرار موت۔تنظیم نے ان واردات کا تذکرہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں اور عورتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ 


بھٹکل مسلم فیڈریشن کے زیر اہتمام بھٹکل کبڈی لیگ مقابلہ 

بھٹکل 03؍ نومبر (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر بھٹکل کبڈی لیگ مقابلہ کا انعقاد اس مہینہ کے آخر میں کیا جائے گا جس میں ضلع کے بھر کے کبڈی کے مشہور کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔ آئی بی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاو رنے تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ یہ کبڈی مقابلہ حال ہی میں منعقدہ پروکبڈی کے طرز پر کھیلا جائے گا ۔ یہ مقابلہ اس ماہ 27,28,29,30 تاریخ کو وائی ایم ایس اے گراؤنڈ پر منعقدکیا جائے گا ۔ اس ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیمیں ہوگی ۔ پہلا انعام 75,000 دوسرا انعام 50,000 تیسرا انعام 25,000اور چوتھا انعام 15,000ہزار روپئے کاہو گا ۔ کھلاڑیوں کا انتخاب نیلامی کے ذریعہ ہوگاجس کے لیے کھلاڑی دس نومبر تک اپنا فارم پرکرکے فیڈریشن کے ذمہ داروں تک پہنچانا ضروری ہوگا۔ صدر فیڈریشن نے اپنی تفصیلات میں کہا کہ ہرٹیم کا ایک مالک ہوگا اور اس کو انٹری فیس 15,000ہزار روپئے ادا کرنی ہوگی ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے ذمہ داران وغیرہ موجو دتھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا