English   /   Kannada   /   Nawayathi

پسماندہ طبقات کی سرکاری سہولیات موگیر سماج کودئے جانے کا الزام

share with us

اور دلت سماج کو جاری کئے جانے والے سرکاری منصوبوں اور سہولیات میں موگیر سماج کا کوئی حصہ نہیں ہوگا،مگر اس کے باوجود مقامی پنچایت افسران کی جانب سے کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، اور دلت سماج کے حقوق موگیر سماج کو سونپا جارہا ہے ، انہوں نے یہاں غیربرقی بجلی کھمبوں کی سہولیات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری سہولت صرف پسماندہ طبقات کے لئے ہے مگر یہاں کے افسران اس میں موگیر سماج کو شامل کرلیا ہے جس کی وجہ سے دلت سماج کے ساتھ انصافی ہورہی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی مرتبہ مقامی افسران کو اس سلسلہ میں آگاہی دینے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ احتجاجیوں کے اعتراضات کا جواب دینے اور ان کو خاموش کرانے کے لیے جب پنچایت کے پلان افسر نٹراج نے جب یہ کہا کہ بجلی کھمبوں کی سہولیات فراہم کئے جانے کی فہرست سینئر افسران کو پہنچادی گئی ہیں اور اگرا س میں کچھ ہیر پھیر ہوتو اس کودرست کرلی جائیں گی تو احتجاجی مزید بھڑک گئے اور کہا کہ کئی بار پنچایت کے افسران نے وعدہ کیااور ہر بار وعدہ خلافی کی ۔احتجاجی یہ ضد لے کر بیٹھ گئے تھے کہ جب تک پنچایت کے سینئر افسر یا تحصیلدا ر خود جواب نہیں دیں گے تب تک احتجاج نہیں روکا جائے گا، تو اس موقع پر گرام پنچایت کے صدر نیلاور انصاری نے بھروسہ دلایا کہ فوری ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرکے یہ مسئلہ افسران کے سامنے رکھا جائے گا ۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں رکنِ اسمبلی کے گھر کے سامنے پرزور احتجاج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے احتجاجیوں نے احتجاج واپس لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا