English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر دوستی : بھاگی ہوئی لڑکی عاشق کے ساتھ دھر لی گئی(مزید خبریں)

share with us

بتایا جارہا ہے کہ لڑکی سنیچر سے لاپتہ تھی ۔لڑکی نے والدین کو پہلے ہی بتاچکی ہے کہ جیری فراسیس نامی لڑکے کے ساتھ اس کا معاشقہ چل رہا ہے ۔ والدین کی جانب سے ناراضگی جتانے پر لڑکی نے خودکشی کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ لڑکی کے اچانک لاپتہ ہونے پر والدین نے منگلور کے دیہی علاقے کے پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ لڑکی کی ایک سال پہلے متعلقہ لڑکے ساتھ فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات بڑھتے چلے گئے اور دونوں فون پر گفتگو بھی کرنے لگے تھے۔والدین اور پولیس کی جانب سے منگلو رسے فرار ہونے کے بعد دونوں نے اپنے موبائیل فون بند کردیے تھے۔ پولیس کی خصوصی ٹیم کی تحقیقات کے دوران فون سگنل سے پتہ چلا یہ لوگ کیرلا کے الپوزا علاقہ میں ہیں۔ اسی بناء پر پولیس ٹیم الپوزا پہنچی اور لڑکی کو منگلور واپس لے آئے۔ فرانسیس کے خلاف لڑکی اغوا کرنے کا معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس کی عصمت ریزی کی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فرانسیس کے خلاف عصمت ریزی کا بھی معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


مزدور بینک کے لاکر میں بند ہوکر رہ گیا 

منگلور 30؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) کوآپریٹیو بنک کے تعمیری کام کے دوران سیف لاکر کا دروازہ اچانک بند ہونے کی وجہ سے ایک مزدور کے دو گھنٹے پھنسنے کے بعد بحفاظت نکال لیے جانے کی واردات میں پیش آئی ہے۔ مزدور کو ایک سوراخ کے ذریعہ آکسیجن پہنچائے جانے کے بعد نکال لیاگیا ۔ مزدور کی شناخت بیلوال علاقے کے مقیم اشفاق کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیرڈی مارکیٹ میں ایک بینک کا تعمیری کام قریب الختم ہے ۔ سیف لاکر کی صفائی کام کے دوران ایک اینٹ گرجانے کی وجہ سے لاکر کا دورازہ اچانک بند ہوگیا جس کی وجہ سے لاکر کی صفائی کررہا مزدور اس میں پھنس رہ گیا ۔ دیگر مزدور جب اشفاق کو نہ پایا توحیران ہوگئے ۔ بعد میں پتہ چلا کہ اشفاق لاکر میں پھنس گیا ہے ۔انہوں نے فوری طور پر ایک مقامی ڈاکٹر سے رابطہ کیا ، ڈاکٹر نے ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعہ اشفاق کو آکسیجن پہنچائی ۔ تقریباً دو گھنٹے بعد بینک کے متعلقہ افسران سے چابی لانے کے بعد لاکر کھول دیا گیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا