English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس ایس ایف کا جلوس بھٹکل پہنچا: خصوصی تقریب کا انعقاد(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہو ں نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ مسلمان پر بھی کوئی مذہب والا اپنے مذہب پر جبر نہیں کرسکتا اس لیے مسلمان نے اللہ کو رب مان لیا اب اس کے بعد کسی دوسرے کو رب ماننا ممکن ہی نہیں ۔موصوف نے کہا کہ ہر مذہب کے ماننے والے کو دوسرے مذاہب کے لوگوں کا احترام اور انسانیت کے جوحقوق فرض کیے گئے ہیں ان کو پورا کرنا ضروری ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شراب نوشی کی عادت ترک کرنے پر زور دیتے ہوئے حکومتِ کرناٹک سے شراب پر پابندی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر جناب سی ایم ابرااہیم اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔ 


بجلی کے جھٹکے سے نوجوان پجاری کی موت 

منگلور 29؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے ایک پجاری ہلاک ہونے کی واردات کل بنگلور کے علاقے کالی کمبا میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک پجاری کی شناخت پرشانت آچاریا (29) مقیم موڈبدری جو کہ گوداس کالی کمبا مندر میں پوجا پاٹ کرتے ہیں ،کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات بنگلور میں موسلادھار بارش کی ہونے کی وجہ سے بجلی کی ایک تار کٹ کر گرگئی تھی، دوسرے دن صبح سویرے پجاری کی جانب سے کپڑوں کو تار پر پھیلانے کے دوران بجلی جھٹکا لگا اور موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش موڈبدری لائی گئی ۔ 


نامعلوم وجوہات : انجینئرنگ طالبہ کی خودکشی 

منگلور 29؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک طالبہ کی جانب سے اپنے ہی گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات کاسرگوڈ کے قریب ادما، ٹیچانگڑ نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ مہلوک طالبہ ک شناخت انجلی (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ انجیئرنگ کی طالبہ تھی۔ ذرائع کے مطابق انجلی دیوالی کی چھٹیاں منانے گھر آئے ہوئی تھی ۔ اتوار کی شام وہ دیوالیوں کی چھٹی منا کر منگلورکے اپنے کالج اسے لوٹنا تھا مگر اسی دن اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ خودکشی کرلیے جانے کی ابھی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ کیرلا پولیس نے منگلور پہنچ کر تفصیلات جاننے کی کوشش کی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔معاملہ درج ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا