English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی گرام پنچایت کو تقسیم کرکے مزید پانچ پنچایت ضم ہوسکتے ہیں

share with us

واضح رہے کہ گرام پنچایت کی سفارش کرنے والے کمیٹی کے تحت سرسی تعلقہ کو پانچ ، ہلیال چار ، یلاپور اور سداپور کو دو ، بھٹکل کو ایک ، ہوناور کو چار ، کمٹہ کو ایک ، انکوکہ کو تین ، کاروار کو ایک ، جوئیڈا کو ایک او رمنگوڈ میں تین نئے گرام پنچایتوں کی سفارش کردی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انکولہ تعلقہ کے ہونے بیل ، واسر کد رگی اور بھٹکل کے مرڈیشور ، ہلیال کے مودل گیرا،بڈاکنا داسا،امبے واڈی، تٹگیرا، ہوناور کے ہلے مٹ ،آنتواڑی ، چیتّارا ،ماگوڈ ، جوئیڈا کے گنگوڈ ا، کاروار کے آمدلی ، کمٹہ کے کلبے ۔منڈگوڈ کے مادنور ، مینہلی ، ورلگا،، سیداپور کے تنداگونڈی وغیرہ پنچایت کو حدود میں لانے کی سفارش کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سابق ایم یل اے ننجینا مٹھا کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی نے بروز منگل سدارامیا کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے حکومت کے مندرجہ بالا جگہوں کو گرام پنچایت کے حدود میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے جس پر حکومت نے بھروسہ دلایا ہے کہ جلد سے جلد اس پر فیصلہ کیا جائے گا ۔ ملحوظ رہے کہ ریاست میں گرام پنچایت کے حدود میں آبادی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہوناور تعلقہ کا منکی گرام پنچایت ہے ، اسی وجہ سے منکی گرام پنچایت کو پھیلا کر چار پنچایت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس وقت منکی میں جملہ 22,572 افراد کی آبادی ہیں جس کے حدود میں 52گرام پنچایت آتے ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا