English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیس سلنڈرکے پھٹنے سے چار افراد زخمی (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us


کاسرگوڈ : چھرا گھونپ کر ایک شخص کا قتل ، حالات کشیدہ 

کاسرگوڈ 28؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ڈی وائی ایف آئی کمبلے بلاک کمیٹی کے ممبر اور سی پی آئی (ایم )نامی سیاسی تنظیم کے سرگرم کارکن مرلی کا چھرا گھونپ کر قتل کرلیے جانے کی بھیانک واردات کاسرگوڈ کے سیتاانگولی نامی علاقے میں کل یعنی بروز پیر پیش آئی ہے جس کی وجہ سے حالات کشیدہ نظر آرہے ہیں ۔ ڈی وائی ایف آئی کمبلے بلاک کمیٹی اور کمبلے علاقے کے لوگوں نے بند کا اعلان کرنے کے بعد احتجاج کیا اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقتول مرلی (35) سیتا انگولی کا مقیم ہے ہے ۔مرلی پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ بذریعہ رکشہ کہیں جارہے تھے اس دوران چند بائک سواروں نے سوڈا فیکٹری کے پاس گھیراؤ کیا۔جان بچاکر بھاگنے کے دوران ان پر درانتی سے حملہ کیا تھا، زخمی مرلی کو کمبلے کے اسپتال پہنچایا گیا مگروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لکڑی کی تجارت کیا کرتا تھا اور کئی معاملات میں ملوث تھا ۔ واقعہ کی اطلاع پاتے ہی کئی لیڈران بھی اسپتال پہنچے۔ سی پی آئی (ایم ) کے سیاسی تنظیم کے لیڈران نے اس قتل کا ذمہ دار آر ایس ایس اور بی جے پی کو ٹہرایا ہے ۔ حالات کو پرامن رکھنے کے لیے علاقے میں زائد فورس تعیینات کی گئی ہے ۔ ملحوظ رہے اس واردات کی وجہ سے کمبلے علاقے کے تاجروں نے آج اپنے دکانیں بند رکھتے ہوئے احتجاج بھی کیا ۔ 


درگا پرساد کے قتل کے الزام میں پولیس نے ایک اور شخص کو کیا گرفتا ر 

اب تک پانچ ملزمین پولیس حراست میں ، تفتیش جاری 

منگلور 28؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) گذشتہ مہینے کی بائیس تاریخ کو منگلور کے علاقے گوری گڈے میں انجام پانے والی درگا پرساد کے قتل کی واردات کے الزام میں پولیس نے اب تک پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ آج پولیس کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اہم ملزم وکی شیٹی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وکی شیٹی کئی کجرائیم میں ملوث تھا جو وہ خفیہ اور چوری چھپے کیا کرتاتھا۔ اور یہ شخص درگا پرساد کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔ ملحوظ رہے کہ درگا پرساد کو چند شرپسندوں نے ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے گذشتہ ستمبر کی بائیس تاریخ کو قتل کردیا تھا۔شبہ ہے کہ اس کے قتل کے پیچھے تجارت تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 26ستمبر کو چار لوگوں کو حراست میں لیا تھا ۔جن کی شناخت سنتوش شیٹی ، سندیش کوشن ، پون شیٹی اور ہرشت شیٹی کی حیثیت سے کرلی گئی تھی ۔ اب اس کے ایک اور اہم ملزم وکی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ویکی کئی اہم معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ فی الحال پولیس معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا